پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے آج رنگ روڈ موٹروے چوک پر جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے، جسے پارٹی رہنما تاریخی اجتماع قرار دے رہے تھے۔ تاہم 5 لاکھ افراد کی شرکت کے دعوے کے برعکس جلسہ گاہ تاحال سنسان دکھائی دے رہی ہے۔

معاونِ بہبودِ آبادی ملک لیاقت علی کی تقریر شروع ہو چکی ہے، مگر پنڈال اب تک خالی ہے اور شرکاء کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے۔#Peshawar #ptiexposed #PeshawarJalsa #PTI #KhyberPakhtunkhwa pic.

twitter.com/lThHYD9qsh

— KP Forum (@KPForum88) September 27, 2025

جلسہ بے نظیر اسپتال گراؤنڈ میں ہو رہا ہے، جہاں کنٹینرز سے اسٹیج تیار کیا گیا، کرسیاں لگائی گئیں اور لائٹنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ عمران خان کی بہنیں اور پارٹی کے دیگر مرکزی رہنما پشاور پہنچ چکے ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی گزشتہ شب تیاریوں کا جائزہ لیا۔

 

مزید پڑھیں: کوئٹہ: جلسے کی درخواست مسترد، پی ٹی آئی کا ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے رہنما مینا خان آفریدی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ یہ اجتماع عمران خان کی کال پر منعقد ہو رہا ہے اور اس میں 5 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت کے خاتمے کے بعد اسی مقام پر پہلے بھی بڑا جلسہ ہوا تھا اور اس بار بھی پورا پاکستان عمران خان کی آواز پر لبیک کہے گا۔

PTI Power Show in Peshawar! Huge Crowd Reached at Jalsa | Exclusive Scenes#PTI #peshawarjalsa #imrankhan #aliamingandapur #barristergoharalikhan #ptipowershow #BreakingNews #PeshawarNews #PTIJalsa #CapitalTV #CapitalNews pic.twitter.com/wj3c6tkL1F

— Capital TV (@CapitalTVLive) September 27, 2025

تاہم زمینی حقائق ان دعووں کی تردید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بھرپور صوبائی سرکاری وسائل کے باوجود کارکن بڑی تعداد میں جمع نہیں ہو سکے اور جلسہ گاہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود خالی نظر آ رہی ہے۔

Jalsa Gah Photage#ستمبر27_خان_کی_کال#خان_کی_کال_پر_عوامی_ریفرنڈم pic.twitter.com/pnxPcdIsGl

— PTI DIKhan Official (@PTIDIKOfficial) September 26, 2025

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باعث جلسہ گاہ کی تیاریوں میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں تھا اور ٹی ایم اے کے عملے سمیت سرکاری مشینری بھی انتظامات میں شامل رہی۔ لیکن توقع کے برعکس عوامی شمولیت نہ ہونے کے باعث پارٹی رہنماؤں کے دعوے سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پشاور جسلہ پی ٹی آئی علیمہ خان عمران خان گنڈاپور

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پشاور جسلہ پی ٹی ا ئی علیمہ خان گنڈاپور عمران خان کی پی ٹی آئی جلسہ گاہ

پڑھیں:

ہائے ہائے یہ کیا سُن رہی ہوں؟ پشاور جلسے میں علی امین کیخلاف نعرے بازی پر عظمیٰ بخاری کا طنز

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی پر ردعمل دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے منعقد کیے جانے والے جلسے میں پی ٹی آئی کارکنان کے وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج، نعرے بازی اور بوتلیں اچھالنے پر کہا کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں؟ جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہوگئی ہے۔

ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں میں،جوتیوں میں دال بٹنی شروع
بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزا تو آرہا ہوگا ???????????? pic.twitter.com/5DjYnJHqOV

— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 27, 2025

انہوں نے لکھا کہ ساری صوبائی حکومت، پورے پاکستان سے حاضریاں لگوانے کے باوجود جلسہ گاہ میں حاضری کے پرسوز مناظر ہیں، میں کچھ نہیں کہہ رہی، آپ خود دیکھیں کر 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔

عظمیٰ بخاری نے جلسہ گاہ میں علی امین کے خلاف نعرے لگنے پر ہنسنے والے ایموجی بھی شیئر کیے۔    
 

متعلقہ مضامین

  • پشاور جلسہ، علی امین گنڈاپور کی تقریر کے دوران بدنظمی
  • ہائے ہائے یہ کیا سُن رہی ہوں؟ پشاور جلسے میں علی امین کیخلاف نعرے بازی پر عظمیٰ بخاری کا طنز
  • پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ میں 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں، عظمیٰ بخاری
  • 10 ماہ بعد 9 کروڑ کی لاگت سے پی ٹی آئی کاجلسہ
  •  پی ٹی آئی کا آج پشاور میں پاور شو, انتظامات مکمل
  • پشاور میں پی ٹی آئی پاور شو آج ہو گا، ’5 لاکھ لوگ شرکت کریں گے‘، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ
  • پشاور: علی امین کا جلسہ گاہ کا دورہ، دھکم پیل سے اسٹیج کا وی آئی پی گیٹ ٹوٹ گیا
  • 2022ء کے بعد کی پالیسیاں حالات خراب ہونے کی وجہ ہیں، سلمان اکرم راجہ
  • ’ریلیز عمران خان‘ جلسہ، پی ٹی آئی پشاور میں کتنے لاکھ لوگوں کے آنے کی توقع کر رہی ہے؟