کراچ، خونی ڈمپر کا ایک اور وار، موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ایک اور نوجوان ڈمپر کی بھینٹ چڑھ گیا ، سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا۔
تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
جاں بحق و زخمی ہونے والے نوجوانوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، ترجمان چھیپا شاہد چوہدری کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ شہباز ولد ستار اور زخمی کی 20 سالہ حسینین ولد یامین کے نام سے کی گئی۔
متوفی کورنگی نمبر 4 سو کوارٹر کا رہائشی اور 4 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا جبکہ وہ چمڑے کے دستانے بنانے کا کام کرتا تھا ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: نجی سوسائٹی میں کم عمر ڈرائیور نے تیز رفتاری کرتے ہوئے فیملی کو کچل دیا
لاہور شہر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون ہونے کے باوجود حادثات پیش آنے لگے جب کہ نجی سوسائٹی میں کم عمر ڈرائیور نے تیزرفتار ڈرائیوری کرتے ہوئے ایک فیملی کو کچل دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین بچوں سمیت چھ افراد کو زخمی ہوگئے، ملزم ایشان گاڑی پر تیز رفتاری سے آرہاتھا، ملزم کی گاڑی کی اسپیڈ اس قدر زیادہ تھی کہ گرین بیلٹ سے گاڑی کراس ہوکر دوسری سائیڈ پر ہماری گاڑی سے ٹکرا گئی۔
حدثے کے باعث گاڑی میں سوار میری خالہ، ہمشیرہ، ملازمہ وغیرہ بری طرح زخمی ہو گئیں، گاڑی نے ایک اور گاڑی کو ہٹ کیا پھر موٹر سائیکل سوار کو ہٹ کیا اور ان کو بھی زخمی کردیا۔
لاہور پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔