کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں نارتھ کراچی سمامہ مال کے قریب اور شارع فیصل نرسری کے قریب ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلال کالونی کے علاقے نارتھ کراچی سمامہ مال کے قریب منگل کی الصبح ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔
جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان ایدھی عظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ وسیم ولد رفیع کے نام سے کی گئی ، حادثہ موٹرسائیکل گڑھے میں لگنے سے گر کر ہوا ، جاں بحق ہونے والے نوجوان کے سر زمین سے لگا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
متوفی نارتھ کراچی دومنٹ چورنگی کے قریب فائزہ اپارٹمنٹ کا رہائشی تھا ، متوفی بریانی سینٹر میں نائٹ دیوٹی کرتا تھا اور واقعے کے وقت اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہو کر ناشتہ لینے جا رہا تھا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
ایک اور واقعہ میں فیروزآباد تھانے کی حدود شاہراہ فیصل نرسری کے قریب آج علی الصبح نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے موکوام کی شناخت 22 سالہ سہیل احمد ولد نوید احمد کے نام سے کی گئی، پولیس حادثے کی ذمے دار گاڑی کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جاں بحق ہونے والے کے قریب
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔