کیموتھراپی کی تاثیر بڑھانے والی دوا کا کامیاب تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
سائنس دانوں نے ایک نئی دوا کا تجربہ کیا ہے جو کیموتھراپی کی تاثیر بڑھا کر کینسر کے علاج کو بہتر کر سکتی ہے۔
KCL-HO-1i نامی یہ دوا ٹیومر کے گرد موجود مدافعتی نظام کو ختم کر کے کام کرتی ہے۔ یہ مدافعتی نظام ٹیومر کو علاج سے بچاتا ہے۔
چوہوں پر کیے جانے والے ابتدائی تجربات میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی اور گولی نے کیموتھراپی کی مزاحمت کرنے والے ٹیومر کو تھراپی سے اثر انداز ہونے کے قابل بنایا۔
محققین اب انسانوں پر کیے جانے والے ٹرائلز کے لیے پُر امید ہیں اور KCL-HO-1i کو کیموتھراپی کا ساتھ دینے والی دوا کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
ساتھ ہی یہ دوا مریضوں کو سخت علاج سے بھی بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ایئر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔
پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
پائلٹ نے قریب ترین ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔
طیارے کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے جہاں طیارے کا معائنہ کیا جارہا ہے۔