نیب کا ملک ریاض کی جائیدادوں پرشکنجہ سخت ، نیلامی کیلئے 7 اگست کی تاریخ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
جائیدادوں کی نیلامی نیب راولپنڈی کے دفتر، جی سکس ون، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، راولپنڈی اور اسلام آباد کی کئی قیمتی اور معروف جائیدادیں شامل ہوں گی
کارروائی کرپشن کیسوں کے تحت ضبط شدہ اثاثوں کی ریکوری کا حصہ ہے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مقدمات میں عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنانا ہے ،نیب اعلامیہ
قومی احتساب بیورو (نیب) نے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے باقاعدہ تاریخ مقرر کر دی ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق نیلامی 7 اگست 2025 کو نیب راولپنڈی کے دفتر، جی سکس ون، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔نیلامی میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور اسلام آباد کی کئی قیمتی اور معروف جائیدادیں شامل ہوں گی، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس II، پلاٹ نمبر 7-D، پارک روڈ، فیز II، راولپنڈی بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس، پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، فیز II، راولپنڈی ۔روبیش مارکی اینڈ لان، بحریہ گارڈن سٹی، گالف کورس کے قریب، اسلام آباد۔ایرینا سینما، پلاٹ نمبر 984-براڈ-اے، فیز IV، بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی ۔بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اکیڈمی (اسکول بلڈنگ)، اسٹریٹ جیسمین اور سلور اوکس روڈ، صفر ولاز I، راولپنڈی سفاری کلب، پلاٹ نمبر 27، فیز سفاری ولاز، بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی۔نیب حکام کے مطابق یہ کارروائی کرپشن کیسز کے تحت ضبط شدہ اثاثوں کی ریکوری کا حصہ ہے، جس کا مقصد قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مقدمات میں عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بحریہ ٹاو ن اسلام ا باد پلاٹ نمبر
پڑھیں:
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔