بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری حکومتی اقدامات، ادارہ جاتی دباؤ اور مالی رکاوٹوں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن ملک بھر میں اپنے آپریشنز بند کرنے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں کو سنجیدہ مکالمے اور باوقار حل کی طرف واپسی کا موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی ثالثی میں شریک ہونے اور اس کے فیصلے پر 100 فیصد عملدرآمد کا یقین دلاتے ہیں۔ اگر ثالثی میں فیصلہ ہماری جانب سے رقوم کی ادائیگی کا ہوگا تو ہم اس کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔

ملک ریاض نے ایک بیان میں کہاکہ میں اپنے جان سے عزیز پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو انتہائی افسوس اور کرب کے ساتھ آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران حکومتی اداروں کی جانب سے پے درپے بے مثال دباؤ، درجنوں اسٹاف ارکان کی گرفتاریوں، کمپنی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے، عملے کی گاڑیوں کی ضبطی اور دیگر سخت اقدامات کے باعث بحریہ ٹاؤن ملک بھر میں شدید طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری رقوم کی روانی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، روزمرہ سروسز فراہم کرنا ناممکن ہوگیا ہے، اور ہم دسیوں ہزار ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے قابل نہیں رہے۔ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ پاکستان بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیوں کو مکمل طور پر بند کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

ملک ریاض نے بتایا کہ یہ صورتِ حال اس ادارے کے بنیادی ڈھانچے کو مفلوج کر چکی ہے جو 50 ہزار محنتی افراد پر مشتمل ہے، کئی سینیئر ملازمین تاحال لاپتا ہیں۔ سروسز معطل ہو چکی ہیں، ترقیاتی منصوبے رُک چکے ہیں اور ہماری کمیونٹیز میں معمول کی دیکھ بھال اور سہولیات کی فراہمی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ کیفیت نہ صرف بحریہ ٹاؤن بلکہ پورے وطن عزیز کی معیشت کے لیے بھی کسی شدید بحران سے کم نہیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد تک بحریہ ٹاؤن میں لاکھوں پاکستانیوں کی کھربوں روپے کی سرمایہ کاری منجمد ہو چکی ہے، جب کہ سینکڑوں ارب روپے کے کمرشل منصوبے تکمیل سے پہلے ہی زمین بوس ہو چکے ہیں۔

ملک ریاض نے کہاکہ ہزاروں خاندان اس وقت بے یقینی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے بحریہ ٹاؤن کے لاکھوں رہائشیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے دلی معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں افسوس ہے کہ ہماری مجبوری کی وجہ سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ میں اپنے تمام مصیبت کے مارے خاندانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان بے رحم حالات میں بھی آپ نے صبر اور حوصلہ نہیں چھوڑا۔

انہوں نے مزید کہاکہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان سے عشق، وفاداری اور خدمت کا جذبہ ویسا ہی برقرار ہے۔ ’دو دہائیوں میں بحریہ ٹاؤن نے جو کچھ پاکستان کے لیے کیا۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عالمی معیار کی بستیاں، لاکھوں روزگار کے مواقع اور قومی خزانے میں اربوں روپے کی شراکت، یہ سب تاریخ کا حصہ ہے۔‘

ملک ریاض نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے ادارے انصاف، عقل اور تدبر سے کام لیں گے اور اس ادارے کو بحران سے نکالنے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ ’ہم وطن عزیز کے لیے اپنی خدمات کو جاری رکھنا چاہتے ہیں نہ کہ ان حالات میں خاموشی سے رخصت ہو جائیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اپیل بحران کی طرف واپسی کا موقع بحریہ ٹاؤن ثالثی مالی بحران ملک ریاض وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپیل بحران کی طرف واپسی کا موقع بحریہ ٹاؤن ثالثی مالی بحران ملک ریاض وی نیوز ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن انہوں نے اور اس کے لیے

پڑھیں:

افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ اب سعودی عرب پر حملہ تصورہوگا ،راناثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیرراناثناء اللہ نے کہاہےکہ  افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ اب سعودی عرب پر حملہ تصورہوگا  ویساہی جواب دیں گے جیسامعرکہ حق میں بھارت کودیاتھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے راناثناء نے کہاکہ چندروزقبل وزیراعظم شہبازشریف نے افغان طالبان کو واضح پیغام دے دیاہے کہ انہیں دہشت گردوں یاپاکستان میں سے کسی ایک کاانتخاب کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کےساتھ سٹریٹجک دفاعی معاہدہ پاکستان کے دشمنوں کے لئے بڑادھچکاہے،معاہدے کے مطابق پاکستان پرحملہ سعودی عرب پرحملہ جب کہ سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصورہوگااب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردحملہ ہوتا ہے تو یہ پھر سعودی عرب میں بھی حملہ تصورہوگااس کاجواب دیاجائے گا۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • جتھوں کے زور پر مطالبات مانوں گا اور نہ ہی اسمبلی توڑوں گا، وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق
  • 12: اِسلام آباد ہائیکورٹ کا بحران سنگین ہوگیا، درخواست گزاروں کے مقدمات تاخیر کا شکار
  • افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ اب سعودی عرب پر حملہ تصورہوگا ،راناثناء اللہ
  • چمن دھماکا: شہادتوں پر بلوچستان غمزدہ، حکومت کا ہر ممکن مدد کا اعلان
  • افغان مہاجرین کا انخلا باوقار انداز میں مکمل کیا جائیگا، سرفراز بگٹی
  • اسلام آباد: دکھ کے لمحات میں شہری سہولت، قبر کھدائی اور میت بس سروس اب بلا معاوضہ
  • پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
  • حکومت زرعی پالیسیوں میں کسان کو ریلیف فراہم کرے، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں’ شدید انسانی بحران’ ہے، عالمی برادری امداد فراہم کرے، اقوام متحدہ
  • اقوام متحدہ مالی بحران کا شکار،مجموعی وسائل کم پڑ گئے