یومِ استحصالِ کشمیر، قومی اسمبلی کی قرارداد خوش آئند، حکومت سفارتی محاذ پر کردار تیز کرے، صدر مرکزی مسلم لیگ اسلام آبادانعام الرحمن کمبوہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)5اگست کو منائے جانے والے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر قومی اسمبلی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف منظور کی گئی قرارداد کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کا ایک خوش آئند قدم ہے، تاہم اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر انعام الرحمن کمبوہ نے اپنے ایک بیان میں زور دیا ہے کہ حکومت پاکستان کو عالمی سطح پر سفارتی کوششیں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلایا جا سکے۔
ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری اسلام آباد سردار سلیم الیاس کی برف سے جاری بیان کے مطابق انعام الرحمن نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کی قرارداد قابل تحسین ہے، مگر اب وقت آ گیا ہے کہ زبانی دعوں سے آگے بڑھ کر دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز کو طاقت دی جائے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، اقوامِ متحدہ، او آئی سی، اور بین الاقوامی میڈیا کو کشمیر میں ہونے والے مظالم سے مسلسل آگاہ کرنا پاکستان کی ریاستی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر آئینی طور پر آرٹیکل 370 اور 35-A کا خاتمہ کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا، جس کے بعد مقبوضہ وادی کو فوجی قیدخانے میں تبدیل کر دیا گیا۔
ہزاروں نوجوانوں کو لاپتہ کیا گیا، خواتین کی عزتیں پامال ہوئیں، اور میڈیا پر سخت پابندیاں لگا دی گئیں۔انعام الرحمن نے پاکستانی عوام، سیاسی و مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کاز کو زندہ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دیں کہ پاکستان ان کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامن، سکون، خوشحالی، خوبصورتی اور دوستی کے گھر کی تعمیر ،چین اور ہمسایہ ممالک کے تعلقات سی ڈی اے ملازمین کو حج پر بھیجوانے کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب، حج پر جانے والے ملازمین کی تعداد66سے بڑھا کر 76کرنے.

.. سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے... ڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک،گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان کے سیرپ ایماکسل فورٹ 250ایم جی کے 58بیچز اورایماکسل فورٹ 125ایم جی کے111بیچزنقائص کی بنیاد پر... ڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک، زافا فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا 28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچزکو غیر معیاری قرار دیدیا گیا ، تفصیلات و دستاویز... آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں، محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت سلب کرنے والے سابق گورنر ستیہ پال ملک چل بسے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن