پارلیمنٹ ہاؤس پر بھاری نفری تعینات، قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے پہنچ گئے، اہم گرفتاریاں متوقع
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔
پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے ساتھ ساتھ بات کا موقع نہ ملنے کی شکایت بھی کی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیر امور کشمیر کی مسئلہ کشمیر پر قرارداد سن لیں۔
پی ٹی آئی رکن عامر ڈوگر نے کہا کہ آپ نے ہمارے اراکین کو 10، 10 سال سزا دے دی، اگر سب کو باہر پھینک دیا تو یہ کہاں کا ایوان رہ گیا، 10 اراکین اس ایوان سے اٹھائے گئے آپ نے ایکشن نہیں لیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ بتائیں میں نے پروڈکشن آرڈر جاری کیا یا نہیں۔
اسمبلی اجلاس کے بعد اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزائی، سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہو گئے جہاں پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے احتجاج کیا جانا تھا جب کہ باقی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس ہی میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کچھ ارکان نے اڈیالہ جیل نہ جانے کا مشورہ بھی دیا۔
اسی صورت حال کے دوران ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کا مین گیٹ چین اور تالا لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین کی گرفتاری کا امکان ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ پولیس کی قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے بھی پارلیمنٹ کے باہر پہنچا دیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ ہاؤس قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے کے مطابق
پڑھیں:
اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس، قومی اسمبلی کا اجلاس 14 نومبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ
قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے اسمبلی اجلاس کو 14 نومبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔
مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک دے دیا گیا
اجلاس میں قومی اسمبلی کے 21 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 14 نومبر 2025 بروز جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے 21 ویں اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت عوامی اہمیت کے حامل مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ پاکستان اس وقت سفارتی، پارلیمانی اور دفاعی اعتبار سے بہترین وقت سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کامیاب پارلیمانی سفارتکاری کی وجہ سے آج ایران کا پارلیمانی وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج، کیا 27ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی؟
اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خالد حسین مگسی، سید نوید قمر، شیخ آفتاب احمد، اعجاز حسین جاکھرانی، سید حفیظ الدین، پولین بلوچ، نزہت صادق، نور عالم خان، شہلا رضا، شازیہ مری اور اعجازالحق نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپیکر قومی اسمبلی ایجنڈا پارلیمانی سفارتکاری سردار ایاز صادق ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی وی نیوز