سیکیورٹی کے سخت انتظامات، پی ٹی آئی کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی،صحافیوں اور ارکان اسمبلی کے مہمانوں کے پاسز منسوخ
پی ٹی آئی اراکین کا سیاسی قتل کیا گیا( عامر ڈوگر) مخصوص نشستوں پر ارم حامد نے حلف اٹھا لیا
قومی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامد نے حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی نے احتجاج کیا، عامر ڈوگر نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کا سیاسی قتل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔اجلاس کے دوران مخصوص نشستوں پر منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامد حلف اٹھا لیا جن سے اسپیکر نے حلف لیا۔ حماد اظہر کے والد رکن اسمبلی میاں اظہر کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی جو کہ علی محمد خان نے کرائی۔چیف وہب عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال میں کہا کہ ہم احتجاج بھی کریں گے اور اپنا نقطہ نظر بھی سامنے رکھیں گے، میاں اظہر کی دعا کے ساتھ جمہوریت کے قتل کی دعا بھی کرا دیں، ہمارے حوصلے بلند ہیں ہم ڈٹے ہوئے ہیں، ہماریاراکین اسمبلی کا سیاسی قتل کیا گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر احمد چٹھا، صاحبزادہ حامد رضا، جمشید دستی کا سیاسی قتل کیا گیا۔دریں اثنا اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے، اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد رہی تاہم صحافیوں کے پریس گیلری کارڈ اجلاس کے لیے موثر ہیں۔صحافیوں کو عارضی طور پر جاری کارڈ منسوخ کردیے گئے جب کہ اراکین اسمبلی کے مہمانوں کے جاری پاسز بھی منسوخ کردیے گئے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کا سیاسی قتل کیا گیا قومی اسمبلی پی ٹی ا ئی اجلاس کے
پڑھیں:
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، قومی ایئر لائن کی 4 پروازیں روانہ
—فائل فوٹوایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی پروازیں متاثر ہو گئی تھیں تاہم 4 پروازیں روانہ کر دی گئیں۔
اس حوالے سے قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں کو بحال رکھنے کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔ قومی ایئر کی اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 چھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 741 بھی 6 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ پشاور سے دبئی کی پرواز پی کے 283 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگئی۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئر کی کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 761 بھی 10 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ کسی بھی طبقے کی جانب سے آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔