ظلم کی کوئی عمر نہیں ہوتی، وہ دن ضرور آئے گا جب جموں و کشمیر کے مظلوم عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے، وفاقی وزیر پروفیسراحسن اقبال کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کی کوشش کی۔
یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف غیرقانونی اور غاصبانہ ہے بلکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر کھلا حملہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا ہے، مگر ظلم کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی آج بھی زندہ ہے اور مسلسل جاری ہے، اس تحریک کو ہر قطرۂ خون نئی توانائی اور عزم عطا کر رہا ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس غیرقانونی اقدام کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلوانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ انشاءاللہ، وہ دن ضرور آئے گا جب جموں و کشمیر کے مظلوم عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے، انشاءاللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کشمیری عوام نے کہا کہ
پڑھیں:
اس سال یومِ استحصال کی غیر معمولی اہمیت ہے، صدر مملکت
فائل فوٹوصدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت کے تناظر میں اس سال کا یومِ استحصال غیر معمولی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پاکستانی عوام کے لیے باعثِ فخر ہے۔
یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ بھارتی اقدام کا مقصد کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو کمزور کرنا تھا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادیاتی ساخت اور سیاسی نقشے کو بدلنے کے لیے متعدد اقدامات کیے، من مانی حلقہ بندیاں، غیر کشمیریوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرنا بھارتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو اپنے ہی وطن میں بے اختیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام دھمکیوں، بلاجواز گرفتاریوں اور محاصروں کا شکار ہیں۔