78ویں جشن آزادی پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزکل کانسرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق 78ویں جشن آزادی کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزکل کانسرٹ جاری ہے۔ کانسرٹ میں وزیراعلیٰ سندھ، صدر آرٹس کونسل سمیت سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ کانسرٹ کے اختتام پر آتش بازی اور کیک بھی کاٹا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق 78ویں جشن آزادی کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزکل کانسرٹ جاری ہے۔ گرینڈ میوزیکل کانسرٹ کا باقاعدہ افتتاح قومی ترانے سے کیا گیا، میوزیکل کانسرٹ میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، سجادعلی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، لیرم بینڈ، ارسلان شیخ، ڈی جے ثقلین اور نتالیہ گل پرفارم کر رہے ہیں۔
کانسرٹ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صدر آرٹس کونسل سمیت سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ کانسرٹ کے اختتام پر آتش بازی اور کیک بھی کاٹا جائے گا، معرکہ حق 78ویں جشن آزادی منانے کیلئے کراچی کے عوام بھی بھرپور ملی جوش جذبے کے ساتھ کانسرٹ میں شریک ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: 78ویں جشن آزادی کانسرٹ میں
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم آج کینٹ ریلوے سٹیشن کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے جہاں جدید و بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے سٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
کراچی کینٹ سٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز اور ویٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کے لیے ایکسیلیٹرز بھی انسٹال کیے گئے ہیں۔
عمران خان کا روحانی سفر
اس کے علاوہ کینٹ سٹیشن پر ایگزیکٹو واش رومز، اے ٹی ایم مشین اور مفت وائی فائی کی سہولت بھی متعارف کرادی گئی ہے۔
مزید :