78ویں یومِ آزادی پر عہد کرتے ہیں پاکستان کو امریکی غلامی سے آزاد کرائینگے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اجلاس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ آئی ایس او کے صالح، باکردار اور انقلابی جوان ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں، جنہوں نے ہمیشہ علامہ اقبال، رہبر معظم، رہبر کبیر اور قائد شہید کے فکر کی پیروی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جیکب آباد کی مجلسِ عمومی کا اہم اجلاس جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیینؐ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے موقع پر تربیتی نشست سے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں، ان کی اصلاح، تعلیم اور تربیت روشن مستقبل کی ضمانت ہے، پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو امریکی سامراج اور اغیار کی غلامی سے آزاد کرائیں گے، تاکہ پاکستان کی تقدیر کے فیصلے اسلام آباد میں ہوں، واشنگٹن میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں اصحاب کہف کو مثالی جوانوں کے طور پر پیش کیا گیا، جنہوں نے اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہوئے کفر اور طاغوت کے مقابلے میں جرأت و استقامت کا مظاہرہ کیا، اسی طرح حضرت ابراہیمؑ نے جوانی میں نمرودی سلطنت کے خلاف قیام کرکے نوجوانوں کیلئے عملی نمونہ قائم کیا۔
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ کربلا میں شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر علیہ السلام اور حضرت قاسم علیہ السلام جیسے مثالی جوان عالم بشریت کے جوانوں کیلئے رہبر و رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلابِ اسلامی کی کامیابی اور بقاء میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، شہداء کی فہرست میں 80 تا 90 فیصد نوجوان شامل ہیں، جنہوں نے دینِ خدا کی سربلندی کیلئے اپنی جان قربان کی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں ائمہ اہل البیتؑ کی بتائی ہوئی صراطِ مستقیم پر حضرت امام خمینیؒ اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ گامزن رہے اور ہم بھی اسی راہ پر عصرِ حاضر کی یزیدیت کے مقابل حق کا پرچم بلند کیے ہوئے کھڑے ہیں۔
قبل ازیں آئی ایس او مکی ذیلی نظارت سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صالح، باکردار اور انقلابی جوان ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں، جنہوں نے ہمیشہ علامہ اقبال، رہبر معظم، رہبر کبیر اور قائد شہید کے فکر کی پیروی کی ہے۔ اجلاس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نمائندہ ترجمان اسد عباس اور اراکین ذیلی نظارت سابق ڈویژنل صدر اللہ بخش سجادی، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ سید غلام شبیر نقوی، اور آئی ایس او کے ریجنل نمائندہ جادل حسین، ضلعی صدر عدیل شجاع سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود پاکستان کے نے کہا کہ جنہوں نے ایس او
پڑھیں:
ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے کوشاں رہنا ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
یومِ اقبال کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث، جس نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا،پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
محسن نقوی نے کہا علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں،اقبال کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، غیر متزلزل ایمان اور خود اعتمادی عطا کی ،اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کے لیے کوشاں رہنا ہوگا،نوجوانوں کے لیے اقبالؒ کے افکار مشعل راہ ہیں، اپنی خودی پہچانیں اور محنت سے پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کریں۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ آج ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے،اللہ تعالیٰ ہمیں اقبال کے افکار پر عمل کرنے اور وطن کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کی توفیق دے۔ آمین ۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا