جشن آزادی پاکستان: ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی پلان جاری کر دیا۔
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کے مطابق شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں اور مختلف تفریحی مقامات پر ساڑھے 300 سے زیادہ ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کی سہولت کے لیے مصروفِ عمل رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور فیملیز کو تنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر سائلنسر یا زگ زیگ انداز میں گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے گریز کریں، بصورتِ دیگر والدین سمیت ذمہ داران کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سی ٹی او نے مزید کہاکہ وفاقی دارالحکومت کے تمام پارکس کو فیملی پارکس قرار دے دیا گیا ہے، شہری جشنِ آزادی کا بھرپور لطف اٹھائیں لیکن کسی کے لیے دشواری پیدا نہ کریں۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو جان لیوا کھیلوں اور خطرناک سرگرمیوں سے دور رکھیں اور تفریحی مقامات پر آنے والی فیملیز کا احترام کریں۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ سیر و تفریح کے لیے آنے والے اپنی گاڑیاں مرکزی شاہراہوں پر کھڑی کرنے سے گریز کریں، مختص پارکنگ میں پارک کریں اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ کسی بھی شکایت یا مسئلے کی صورت میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر فوری اطلاع دی جا سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد ٹریفک پولیس جشن آزادی پاکستان ہلڑ بازی ون ویلنگ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ٹریفک پولیس جشن ا زادی پاکستان ہلڑ بازی ون ویلنگ وی نیوز ٹریفک پولیس پولیس نے کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والے کیخلاف کارروائی ہو گی، مولانا غفور حیدری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا غفور حیدری کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے رکن کے خلاف کارروائی ہو گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا غفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہونی چاہیے، لیکن پارٹی کی حکمت عملی کے برعکس ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف کارروائی لازمی ہوگی۔
واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر احمد خان نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔