ٹیکس گوشواروں میں جائیداد کی مالیت کم ظاہرکرنے والوں کیخلاف کارروائی کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ایف بی آرنے ٹیکس گوشواروں میں جائیداد کی کم مالیت ظاہر کرنے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیاذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈلائن سےچند روز قبل انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی کردی ، اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ، ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ پہلے سے ریٹرن فائل کرنے والوں کو ترمیم یا دوبارہ کروانے کا نہیں کہا جائے گا ۔ جبکہ آن لائن پورٹل آئرس پر انکم ٹیکس ریٹرن کے فارم میں تبدیلی کر دی گئی ۔
ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا ہوں گی ۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس ستمبر ہے ۔
ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی پر مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں افراد ریٹرن جمع کروا چکے اور اب فارم میں ترمیم کا کہا جا رہا ہے ۔ لوگ پہلے ہی بلند ٹیکس ریٹ اور ہراساں کئے جانے سے بھاگتے ہیں ۔ ٹیکس کنسلٹنٹس بھی پریشان ہیں ، ہراسانی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ریٹرن فارم میں تبدیلی کرنے کے بعد کم از کم نوے دن دینا لازمی ہوتا ہے ، کیا ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں تین ماہ کی توسیع ہوگی؟
ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ بہت سے لوگ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کے خانے میں صفر درج کر رہے تھے ۔ اس عمل کو روکا گیا تاکہ ٹیکس ریٹرن فارم میں درست معلومات درج ہوسکیں ۔ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کا خانہ ان امیر لوگوں کے جو پہلے سے ہی یہ معلومات درج کر رہے ہیں ۔ یہ دیگر لوگوں سے متعلق نہیں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فارم میں تبدیلی کی مارکیٹ ویلیو ریٹرن فارم میں ٹیکس ریٹرن ایف بی ا ر
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔