پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی‘مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے: صدر
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے، نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اورمشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے۔ اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تمام حقوق حاصل ہیں۔ قائداعظم نے کہا تھا پاک سرزمین میں ہر شہری کے حقوق برابر ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مساوی مواقع کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔ آئین کے تحت ہر شہری کو اظہار رائے کی بھی مکمل آزادی ہے۔ پاکستان ہر قسم کی انتہاپسندی اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دین اسلام کے سنہری اصولوں عدل، مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا۔ پاکستان اقلیتوں کے جان و مال، عقیدے اور عبادت کی آزادی کو آئینی ذمہ داری ہی نہیں، ریاستی پہچان سمجھتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے۔ دین اسلام جبر کی ممانعت، عقیدے کی آزادی اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے اور یہی تعلیمات اقلیتوں کے تحفظ کی بنیاد ہیں۔ قائداعظم نے 11 اگست 1947ء کے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا ہر فرد مساوی حیثیت رکھتا ہے۔ آئینِ پاکستان اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ پاکستان کی تمام اقلیتیں عزت، مساوات اور شراکت کے ساتھ قومی ترقی میں شریک اور قابل فخر ساتھی ہیں۔ اقلیتوں نے تعلیم، صحت، دفاع، سیاست سمیت ہر شعبے میں مثالی خدمات انجام دی ہیں جو قابل تحسین ہے۔ جنگی حالات میں بھی کرتارپور راہداری اور ننکانہ صاحب کو کھلا اور محفوظ رکھنا، پاکستان کے امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی ثبوت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہ پاکستان اقلیتوں کے
پڑھیں:
ترقی کےلیے امن اورسلامتی ناگزیرہے،وزیراعظم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ امن واستحکام ہی پائیدارترقی کی بنیادہے ،پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کاسامناکیا،ترقی امن اورسلامتی والے معاشرے میں ہی ممکن ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ بین الپارلیمانی کانفرنس2025کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وزیراعظم نے کہاکہ رواں سال مئی میں مشرقی سرحد سے بلااشتعال جارحیت کی گئی ،پاکستان نے ہمیشہ امن اوردفاع وطن میں عزم کامظاہرہ کیا،ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے ،ترقی کےلیے امن اورسلامتی ناگزیرہے۔