اپنے خصوصی پیغام میں وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت قائداعظم کے وژن پر عمل پیرا ہے اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دیں تاکہ پاکستان میں امن، محبت اور یکجہتی کی فضا قائم رہ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ، سید ناصر حسین شاہ نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اقلیتوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتیں آج بھی دیانت داری، محنت اور قربانیوں کے ساتھ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صدرِ مملکت کا پیغام بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور قومی یکجہتی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو برابر کے حقوق فراہم کرتا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے اقلیتوں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے۔ 

صوبائی وزیر نے بتایا کہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، جب کہ اقلیتی مذہبی تہواروں پر عام تعطیل کا اعلان بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کا کارنامہ ہے۔ ناصر حسین شاہ کے مطابق مندر، گرجا گھر اور گردواروں کی مرمت و بحالی کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جب کہ اقلیتی طلبہ کو تعلیمی وظائف اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت قائداعظم کے وژن پر عمل پیرا ہے اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ اپنے پیغام کے آخر میں صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دیں تاکہ پاکستان میں امن، محبت اور یکجہتی کی فضا قائم رہ سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ناصر حسین شاہ اقلیتوں کے نے کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251109-08-41

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے محنت کش جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کریں گے
  • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی، ایران نے مصالحتی کردار کی پیشکش کردی
  • اقبالؒ کی فکر، وژن اور خودی کا فلسفہ نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے، کامران ٹیسوری
  • علامہ اقبال کا یوم پیدائش، صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاعر مشرق کو خراج تحسین
  • وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی ملاقات
  • وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مجوزہ بل کو نہ صرف منظور کیا بلکہ بھرپور سپورٹ بھی فراہم کی: مصطفیٰ کمال
  • آذری یوم فتح: پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا: صدر آذربائیجان
  • سکیورٹی فورسز کیخلاف وزیراعلیٰ پختونخوا کی ہرزہ سرائی ناقابلِ برداشت ہے، محسن نقوی
  • گورنر سندھ سے چودھری سالک حسین کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم اور آرٹیکل 140(A) پر تفصیلی گفتگو