مظاہرین نے موٹروے پر ہی جلسہ شروع کر دیا اور مطالبہ دہرایا کہ ہمارے لیڈر کو رہا کرو
ایک گروپ صوابی انٹرچینج پرروڈ بند کرنے پر بضد جبکہ دوسرا روڈ بند کرنے کیخلاف ڈٹ گیا

خیبرپختونخوا کے صوابی انٹر چینج کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران کارکنوں نے پشاور-اسلام آباد موٹر وے کو بند کر دیا، جس پر کارکن دو گروپوں میں بٹ گئے اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔مظاہرین نے موٹروے پر ہی جلسہ شروع کر دیا، جس کے باعث مسافروں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پی ٹی آئی کے کارکنان کا ایک گروپ صوابی انٹرچینج پر ایک روڈ بند کرنے پر بضد تھا جب کہ دوسرا روڈ بند کرنے کے خلاف ڈٹ گیا، اس دوران دونوں اطراف سے موٹر وے بند کرنے پر کارکن آپس میں الجھ پڑے اور گھتم گتھا ہو گئے۔روڈ بند کرنے والے کارکنان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کو رہا کر دو تو روڈ کھول دیں گے، اس دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے گاؤں مرغز، ایم این اے عاطف خان مردان اور شہرام خان ترکئی اپنے حلقے سے گاڑیوں کے جلوس میں صوابی انٹر چینج پہنچے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: روڈ بند کرنے

پڑھیں:

کراچی؛ گھر میں آتشزدگی کے دوران ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق

کراچی:

اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب گھر میں آتشزدگی کے دوران ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 جی شاہ فیصل چوک گلی نمبر 2 میں واقع مکان نمبر 39 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی، گھر میں آگ لگتے ہی علاقہ مکین جمع ہوگئے اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی۔

اس دوران فائر بریگیڈ کے عملے اور ریسکیو اداروں کو بھی طلب کر لیا گیا، گھر میں آتشزدگی کے دوران 2 خواتین شدید جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں جنہیں ایدھی ایمبولیسنز کے ذریعے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں خواتین دوران سفر دم توڑ گئی، جاں بحق خواتین کی شناخت 50 سالہ کلیم النساء اور 25 سالہ عتیقہ کے نام سے کی گئیں۔

ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں بیٹی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گھر میں آتشزدگی کا واقعہ صبح 9 بجے کے بعد پیش آیا، گھر گراؤنڈ پلس ون فلور بنا ہوا ہے اور آگ گراؤنڈ فلور میں لگی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس موقع پر پہنچی تب تک گراؤنڈ فلور مکمل جل چکا تھا اور ہرطرف پانی ہی پانی تھا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا اور گھر میں باورچی خانے کے باہر نصب بجلی کے بورڈ سے آگ بھڑکی، تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ گھر میں آتشزدگی کا واقعہ گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا ہے۔

ایچ ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کے بعد کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا ہے تاکہ شواہد کی روشنی میں معلوم کیا جا سکے کہ حادثہ کیسے پیش آیا ہے، پولیس نے اپنی جانچ جاری رکھی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فلم کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بچ گیا تھا: سمیع خان
  • سماجی کارکن شیخ امجد کے بڑے بیٹے شیخ اریب کی شادی کے موقع پر تصویر لی گئی
  • کراچی کا انفرا اسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے‘عبدالعلیم خان
  • فرانس نے الیکٹرک گاڑیاں چارج کرنے والی دنیا کی پہلی موٹروے متعارف کروا دی
  • پنجاب: کرکٹ سیریز کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت
  • موٹروے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق
  • سمندری؛ موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن  سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی 
  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • کراچی؛ گھر میں آتشزدگی کے دوران ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق