پاکستان اورآئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کا آج مقابلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا
دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین
آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو) سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں آئرلینڈ کے دورہ پر ہے اور گرین شرٹس اپنے دورہ آئرلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ سے قبل بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں تاکہ حریف ٹیم کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے شائقین کرکٹ بے چینی سے منتظر ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ آئرلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں پاکستان ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گے جبکہ میزبان ویمنز ٹیم گیبی لیوس کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10اگست کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ میں ہی کھیلے جائیں گے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: دونوں ٹیموں کے درمیان میچوں کی سیریز کھیلا جائے گا ویمنز ٹیم ٹی ٹونٹی ا ئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف
پڑھیں:
بابراعظم کے لیے شاندار مواقع: ایک ہی سیریز میں کتنے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کے پاس نہ صرف کئی عالمی لیجنڈز کو پیچھے چھوڑنے بلکہ پاکستان کی جانب سے نئے ریکارڈز قائم کرنے کا سنہری موقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے 68 رنز کی جارحانہ اور میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنے ناقدین کو خاموش کر دیا، جس کے بعد شائقین ایک بار پھر ان سے بڑے اسکورز کی امید لگا بیٹھے ہیں۔
اب تک بابر اعظم 134 ایک روزہ میچوں کی 131 اننگز میں 19 شاندار سنچریاں بنا چکے ہیں۔ اگر وہ موجودہ ون ڈے سیریز میں دو مزید سنچریاں اسکور کر لیتے ہیں تو وہ پاکستان کے لیجنڈ بلے باز سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیں گے، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 20 سنچریاں بنائی تھیں۔
یہ سنگ میل بابر کو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والا بلے باز بنا دے گا۔
اس کامیابی کے ساتھ ساتھ بابر اعظم بین الاقوامی سطح پر کئی عظیم کھلاڑیوں سے بھی آگے نکل جائیں گے، جن میں ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اور انگلینڈ کے جو روٹ شامل ہیں ۔ ان تینوں نے اپنے کیریئر میں 19، 19 سنچریاں بنائی تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 41 رنز درکار ہیں۔ اگر وہ یہ سنگ میل عبور کر لیتے ہیں تو وہ پاکستان کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پانچویں بلے باز ہوں گے۔ اس فہرست میں ان سے قبل انضمام الحق، محمد یوسف، یونس خان اور شعیب ملک شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بابر نے آنے والے میچز میں ایک اور بڑی اننگز کھیل دی تو وہ نہ صرف ون ڈے بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کے کئی اعداد و شمار میں ویون رچرڈز جیسے لیجنڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی مستقل مزاجی اور تکنیک انہیں موجودہ دور کے سب سے کامیاب بیٹسمینوں میں ممتاز بناتی ہے۔
شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف جاری سیریز بابر اعظم کے لیے ایک نیا آغاز ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ فارم میں واپسی کے بعد وہ دوبارہ عالمی درجہ بندی میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔
پاکستان کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ بابر اعظم اس سیریز میں اپنی بیٹنگ سے نہ صرف ٹیم کو کامیابیاں دلائیں گے بلکہ ایک بار پھر دنیا کو یاد دلائیں گے کہ وہ کیوں جدید دور کے سب سے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔