2025-09-18@01:53:46 GMT
تلاش کی گنتی: 31
«کھیلا جائے گا»:
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں 9 سال بعد ہفتے کو شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کا آخری مقابلہ 2016 ورلڈکپ میں میرپور میں ہوا تھا، جہاں شاہد آفریدی کی قیادت میں گرین شرٹس نے 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں عمر اکمل اور شعیب ملک نے ناقابل شکست 114 رنز کی شراکت سے ٹیم کو فتح دلائی تھی۔ اب ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان ایک بار پھر کامیابی کے لیے پُرعزم ہے جبکہ میزبان ٹیم نے بھی بلند عزائم ظاہر کیے ہیں۔ یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا ہے کہ ایشیا کی بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا ان کے لیے اعزاز ہے۔...
3 ملکی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم مسلسل 15ویں ٹی20 میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر میدان میں اترے گی۔ سیریز میں تیسری ٹیم میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پری سیریز پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 3 سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شارجہ میں کھیلنے کا تجربہ موجود ہے اور ٹیم نے...
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ آج کیرنز میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے اس لیے دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیتنے کیلئے بھرپور زور لگائیں گی۔ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا 53 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔ آج کے میچ کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم میں جوش اِنگلس اور نیتھن ایلس کی واپسی متوقع ہے جبکہ مچل اوون کے انجری کے باعث باہر ہونے پر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی...
کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا جس میں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ تین میچوں کی سیریز اس وقت ایک، ایک سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کے نام رہا۔ فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، جہاں شائقین کرکٹ سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 31 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج ہوگا۔پاکستانی ٹیم کی قیادت آغا سلمان کو سونپی گئی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ کر رہے ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کر چکی ہے اور آج کی فتح سے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم نے ٹرینیڈاڈ میں ڈیرے ڈال لئے، برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا، بولرز اور بیٹرز نے نیٹ سیشن میں دیئے گئے مخصوص ٹارگٹس کو کامیابی سے مکمل کیا۔کپتان قومی ٹیم محمد رضوان کا کہنا ہے پریکٹس کافی اچھی رہی، سیریز کے لیے بھر پور تیاری کی ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان کے ٹیم میں نہ ہونے سے نقصان ہوا لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا...
پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود ہے جہاں وہ 3 ٹی20 میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد اب 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز میں شرکت کرے گی۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 8 اگست سے ہوگا، جبکہ بقیہ 2 میچز 10 اور 12 اگست کو فلوریڈا کے لاڈرہل میں واقع سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے 7ویں بار مسلسل ٹی20 سیریز جیتی سلمان آغا کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کی ٹی20 سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔ یہ مسلسل 7واں موقع ہے جب پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی20 سیریز میں شکست دی ہے۔ ون ڈے سیریز کے لیے دونوں ٹیموں...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی دو ٹی ٹونٹی میچز جیت کرسیریز اپنے نام کر چکی ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔میچ اگرچہ رسمی نوعیت کا ہے لیکن دونوں ٹیمیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیریز کا اختتام شاندارانداز میں کرنے کی کوشش کریں گی۔ قومی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈرآغا سلمان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس سنبھالیں گے۔
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ شاہینوں نے سیریز جیتنے کے بعد بنگال ٹائیگرز کو وائٹ واش کرنے پر نظر جما لیں۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے بنگلا دیش کو 37 جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں 57 رنز سے شکست دی تھی۔ Post Views: 4
پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج شام 6 بج کر 15 منٹ پر ہو گی۔ٹرافی کی رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کی جائے گی، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے، دونوں ٹیمیں کل سیریز کے پہلے میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت لٹن داس کر رہے ہیں، آل راؤنڈر مہدی حسن نائب کپتان ہیں جبکہ دیگراہم...
راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے لیگ مرحلے کا آخری میچ آج راولپنڈی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا مقابلہ یونائیٹڈ نے 6 وکٹوں سے جیتا تھا۔ آج کے میچ کا نتیجہ نہ صرف پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشنز کا فیصلہ کرے گا بلکہ کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدِمقابل آنے والی ٹیم کا بھی تعین کرے گا۔ اگر اسلام آباد یونائیٹڈ فتح حاصل کر لیتی ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن یقینی بنالے گی جبکہ دوسری پوزیشن کے لیے رن ریٹ فیصلہ کرے گا۔ دوسری جانب اگر کراچی کنگز جیت جاتے...
راولپنڈی: پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں شام 7:30 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر اور پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کریں گے۔ رواں ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز آٹھ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 5 میں کامیابی ملی اور 3 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ پشاور زلمی کو 4 میچز میں فتح حاصل ہوئی اور 4 میں ناکامی کا سامنا رہا، پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول بھرپور پریکٹس سیشن کیا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے سپرد ہوگی جبکہ نیوزی لیںڈ کی قیادت کے فرائض مائیکل بریسویل نبھائیں گے۔ادھر سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سیریز میں فتح سمیٹے۔ پاکستان کا ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کل سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی۔ سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول گراؤنڈ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوئیں۔ تقریب میں کرائسٹ چرچ کے قدیمی موری ٹرائب کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہا جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تقریب کے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 اتوار کو ہوگا سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت اور ثقافتی تبادلے کا حصہ بننا ہمارے لیے...
کراچی: بھارت کی جانب سے آسٹریلیا جبکہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقا کی سیمی فائنلز میں شکست کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حتمی نام سامنے آگئے۔ گزشتہ روز بھارت نے دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسان مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے آسان مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو پچاس رنز سے شکست دی۔ اب بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 9 مارچ بروز اتوار کو ٹائٹل کے دفاع کیلیے دبئی کے میدان میں اتریں گی۔ پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن پوائنٹس ٹیبل...
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں نے 2023 میں احمد آباد میں بھی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا جس میں بھارت کو شکست ہوئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم کو اس بار 7 اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں، جبکہ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ سیمی فائنل کی پچ اسپنرز کیلئے سازگار ہوگی۔ ایونٹ میں بھارت نے اپنے تینوں میچ دبئی میں کھیلے اور اسپنرز کی بدولت ہی جیتے ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا، چیمپینز ٹرافی کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔
دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل کا مرحلہ آج سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے پہلا سیمی فائنل بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمں شامل ہیں بھارت نے گروپ کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی۔سیمی فائنل کا ایک میچ دبئی جبکہ دوسرا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،جبکہ پانچ مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔ سیمی فائنل میں جیتنے والی دو ٹیموں کے درمیان 9 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا، اگر بھارت نے رسائی حاصل کی تو فائنل دبئی میں ہی کھیلا جائے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تاریخی دسویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل 2025 کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا، جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 6 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جو 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہیں گے۔ لاہور کا تاریخی قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا، جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل بھی شامل ہیں۔ ایونٹ کے آغاز سے قبل 8 اپریل کو پشاور میں ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جائے گا، جس میں شرکت...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل میچ کھیلے گی، جو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہو گا۔ گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فائنل میچ کی تیاری کے لیے مکمل آرام کیا۔ اس سہ ملکی سیریز کی تیسری ٹیم جنوبی افریقہ اپنے دونوں میچ ہار کر فائنل سے باہر ہو چکی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے میچ میں بھاری مارجن سے شکست دی تھی، جس کے باعث نیوزی لینڈ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے فائنل جیتنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے اپنے بہترین کمبینیشن کے...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)سہ ملکی سیریز کا تیسرا ڈے اینڈ نائٹ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آ ج (بدھ کو) کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن میچ ہوگا جو جیتے گا وہ سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ 14 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔ تین ملکی سیریزکے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد نیوزی لینڈ فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے ۔
دبئی : شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریئرز کو کوالیفائر 2 میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ڈیزرٹ وائپرز نے 163 رنز کا ہدف 20 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کیا میکس ہولڈن (48) اور ایلکس ہیلز (47) نے 15 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔ ڈیزرٹ وائپرز اب ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے ٹائٹل کے لئے فائنل میں دبئی کیپیٹلز سے مقابلہ کرے گی۔ افتتاحی سیزن میں رنر اپ کے طور پر اختتام کرنے والی ڈیزرٹ وائپرز اس مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے لئے پرامید ہے۔ شارجہ واریئرز کی ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز کو فورا ہی آوٹ کردیا...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے لاہور میں پریکٹس کی۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز اہم ہے ۔ پہلی بار لاہور آئے ہیں ، قذافی اسٹیڈیم بہت خوب صورت لگا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریزکے افتتاحی کیلئے قومی ٹیم کی فائنل الیون میں بابر اعظم...
نئے نویلے قذافی اسٹیڈیم کی اولین آزمائش کا وقت آگیا، ٹرائنگولر سیریز کا افتتاحی میچ ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسری ٹیم جنوبی افریقہ ہے، گزشتہ روز تینوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین وینیوز کو اپ گریڈ کیا ہے، ان میں سے ایک قذافی اسٹیڈیم لاہور بھی ہے، اس کی پہلی آزمائش ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرائنگولر سیریز میچ سے ہوگی، سنگل لیگ فارمیٹ میں ہونے والے ایونٹ میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی۔فائنل 14 فروری کو کراچی میں 2 ابتدائی سائیڈزکے درمیان ہوگا۔ ٹرائنگولر سیریز تینوں...
چنائی(اسپورٹس ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج نرنجن شاہ اسٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کی مردوں کی ٹیم کو انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں0-2کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2 وکٹوں سے مات دی تھی۔ انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دو...
چنائی(اسپورٹس ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کی مردوں کی ٹیم کو انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک) آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ سیزن فائیو کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا ،اس سلسلے میں سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام گراؤنڈ پر جاری لیگ کے آرگنائزنگ سیکریٹری سید محمد ندیم کے مطابق جمعرات کو شیڈول پہلے سیمی فائنل میں ایمز کرکٹ کلب حیدرآباد اور شاہ تاج آئل کرکٹ کلب حیدرآباد مد مقابل ہونگے ۔ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔سیمی فائنل کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں چیئر مین یو سی 65رائو اکرم اور چیئر مین یو سی 64دانش صابر قائم خانی مہمان خصوصی ہونگے جبکہ گیسٹ آف آنرز میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد مریم کیریو ،فواد شیخ ،ریحان اعظم چشتی ،خرم علی مرزا اور...