لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے لاہور میں پریکٹس کی۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز اہم ہے ۔

پہلی بار لاہور آئے ہیں ، قذافی اسٹیڈیم بہت خوب صورت لگا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریزکے افتتاحی کیلئے قومی ٹیم کی فائنل الیون میں بابر اعظم اور فخر زمان اننگز شروع کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران غلام ، محمد رضوان ،طیب طاہر ، سلمان آغا اور خوشدل شاہ شامل ہو ں گے جبکہ شاہین آفریدی ، نسیم شاہ ، حارث رؤف اور ابرار احمد بولنگ اٹیک کا حصہ ہوں گے۔

امریکی خاتون اونیجا کی محبت کا ’دی اینڈ‘، واپس چلی گئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

سینئر سیاست دان میاں اظہر کا انتقال، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

ویب ڈیسک:سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سےرکن قومی اسمبلی تھے، وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جبکہ1990 ءسے 1992 ءتک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔

مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی اور بعد میں نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے تھے اور اب چند سال پہلے وہ اپنے بیٹے حماد اظہر کے ساتھ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے تھے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان شدید سرحدی جھڑپیں، متعدد ہلاکتیں، تھائی سرحدی اضلاع میں مارشل لا
  • تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں جاری،16افرادہلاک
  • ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • سانحہ چلاس: ڈاکٹر مشعل اور ان کے دیور کی لودھراں میں نماز جنازہ ادا
  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2026 کا شیڈول جاری
  • ٹیسٹ سیریز؛ انگلینڈ اگلے سال پاکستان کی میزبانی کرے گا
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
  • لاہورکینال روڈ پرییلو لائن کو انڈر گرائونڈ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم جلد ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر
  • سینئر سیاست دان میاں اظہر کا انتقال، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی