سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 2-3سے شکست دے دی۔ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے دونوں گول سفیان خان نے کیے۔ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 17 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 3، 3 گول سےبرابر رہا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں پاکستان
پڑھیں:
سلطان جوہر جونیئرہاکی کپ ‘پاکستان بھارت مقابلہ برابر‘کھلاڑیوں کا مصافحہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔ملائیشیا میں کھیلے گئے میچ کے پہلے کوارٹر میں قومی ٹیم کے کپتان حنان شاہد نے پنالٹی اسٹروک پر گول کر پاکستان کو ایک، صفر کی برتری دلائی۔کھیل کے دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے تاہم دونوں ٹیمیں اس میں کامیاب نہ ہو سکیں۔اہم میچ کے تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے صفیان خان نے گول کر کے بھارت کے خلاف برتری کو 0-2 کیا، تاہم چند ہی لمحوں بعد بھارت کے ہندال ہراجیت سنگھ پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے مقابلہ 1-2 پر لے ا?ئے۔چوتھے کوارٹر میں ایک بار پھر بھارت پاکستان کے خلاف گول کرنے میں کامیاب رہا، جس کے بعد مقابلہ 2-2 گول سے برابر ہو گیا ہے۔تھوڑی ہی دیر بعد بھارت کے ہی من میت سنگھ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-3 سے برتری دلائی تاہم چند منٹس کے بعد صفیان خان نے ایک اور گول کر کے مقابلہ 3-3 سے برابر کر دیا۔صفیان خان کو میچ میں شاندار پرفارمنس پر مین ا?ف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے میزبان ملائیشیا کے خلاف 2-7 گول سیفتح سمیٹی تھی جبکہ دوسرے مقابلے میں قومی ٹیم کو برطانیہ سے 1-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں مدِ مقابل پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ کے آغاز سے پہلے روایتی مصافحہ کیا۔واضح رہے گزشہ ماہ ہونیو الے ایشیا کرکٹ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ جبکہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی کرکٹرز سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔