سفید چھڑی معذوری نہیں، وقار اور خودمختاری کی علامت ہے صدرِ آصف علی زرداری
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری، مساوات اور وقار کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفید چھڑی محض ایک آلہ نہیں بلکہ ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے، جو بصارت سے محروم افراد کی زندگی میں راہنمائی کا ذریعہ بنتی ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو جامع ہو، مساوات پر مبنی ہو اور باہمی احترام و تعاون کو فروغ دے، وہی حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ کہلانے کا حق دار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بصارت سے محروم افراد سمیت تمام معذور شہریوں کو تعلیم، روزگار اور زندگی کے دیگر شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
صدر زرداری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بصارت سے محروم افراد محبت، احترام اور معاونت کے مستحق ہیں، اور سفید چھڑی معذوری نہیں بلکہ وقار، خودمختاری اور برابری کی علامت ہے۔
انہوں نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ذہانت، محنت اور غیر متزلزل عزم سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، اور وہ بصارت سے محروم افراد کے لیے ایک قابلِ فخر مثال ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: بصارت سے محروم افراد سفید چھڑی انہوں نے
پڑھیں:
سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔