Jang News:
2026-06-03@04:44:07 GMT

فِن لینڈ کا پاکستان میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

فِن لینڈ کا پاکستان میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

فِن لینڈ نے پاکستان میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

فِن لینڈ کی جانب سے آپریشنل اور اسٹریٹیجک وجوہات پر پاکستان میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان، افغانستان اور میانمار میں سفارت خانے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے فن لینڈکا اسلام آباد میں سفارتخانہ، ممبئی میں قونصلیٹ کھولنے کا اعلان

وزارتِ خارجہ فن لینڈ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، کابل اور ینگون میں فِن لینڈ کے سفارت خانے 2026ء میں بند کر دیے جائیں گے۔

فن لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ محدود تجارتی و اقتصادی تعلقات کی وجہ سے سفارت خانے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔  سفارت خانوں کی بندش کی وجوہات میں ان ممالک کی سیاسی صورتِ حال میں تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔

وزارتِ خارجہ فن لینڈ کا مزید کہنا ہے کہ فن لینڈ نے بجٹ میں کمی کے باعث 2012ء میں بھی پاکستان میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں فِن لینڈ سفارتی مشن کو دوبارہ 2022ء میں کھولا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستان میں بند کرنے کا میں سفارت کا اعلان ف ن لینڈ فن لینڈ

پڑھیں:

اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور بات چیت کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل ثالثی کردار اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا۔

Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Kuwait’s Foreign Minister Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah to discuss evolving regional and international developments.

FM Sheikh Jarrah appreciated Pakistan’s continued… pic.twitter.com/CBnvw1REKc

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 2, 2026

انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے سفارت کاری اور مسلسل مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیاکہ جاری سفارتی کوششیں مثبت نتائج دیں گی اور مستقبل قریب میں خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان موجود مضبوط برادرانہ تعلقات کا بھی اعادہ کیا گیا، جبکہ دونوں فریقوں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ عالمی صورتحال کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان