امریکی صدر 26 اکتوبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کے وزیرِخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر سے ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ وزیرخارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن نے بتایا کہ آسیان اجلاس 26 سے 28 اکتوبر کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آسیان اجلاس کے دوران کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ملائیشیا کے وزیرِخارجہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں ممالک اپنی سرحدوں سے تمام بارودی سرنگیں اور بھاری ہتھیار ہٹائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان،امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251015-01-11
اسلام آباد/واشنگٹن (صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ، یو ایس پاکستان بزنس کونسل، سٹی بینک، آئی ایم ایف، عالمی بینک، آئی ایف سی اور اسلامی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کی قسط کے لیے بات چیت حتمی مراحل میں ہے اور رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کو توانائی، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور معیشت کے استحکام میں نجی شعبے کے کردار کو کلیدی قرار دیا۔ سٹی بینک کے نمائندوں سے ملاقات میں انہوں نے پاکستان کو ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کا ابھرتا مرکز قرار دیا۔ وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ساتھ ملاقات میں ریکوڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل اور اسلام آباد میں آئی ایف سی کے علاقائی دفتر کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔ اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر سلیمان الجاسر سے ملاقات میں ایم-6 موٹر وے کی فنانسنگ، پولیو کے خاتمے اور تیل کی سہولت سے متعلق تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔