Al Qamar Online:
2025-10-14@22:09:15 GMT

غزہ کی تعمیر نو: ترک صدر اردوان کا اہم اعلان

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

غزہ کی تعمیر نو: ترک صدر اردوان کا اہم اعلان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کی تعمیرِنو کیلئے عالمی حمایت حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبرایجنسی کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ خلیجی ممالک، امریکا اور یورپی ممالک سے غزہ کی تعمیرنو کیلیئے تعاون طلب کریں گے امید ہے غزہ کیلئے مالی معاونت جلد فراہم کی جائےگی۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنا دو ریاستی حل کی جانب اہم پیشرفت ہے غزہ کی تعمیرنو خطے کے امن اور استحکام کےلیے ناگزیر ہے۔

اردوان نے اعلان بھی کر چکے ہیں کہ انقرہ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے ایک “ٹاسک فورس” میں حصہ لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہم اس ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے جو زمین پر معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرے گی۔

ترکیہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ میں قطر، مصر اور امریکہ کے نمائندوں کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔

اردوان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ “غزہ کو فوری طور پر جامع انسانی امداد پہنچانا، اسیروں اور قیدیوں کے تبادلے اور اسرائیل کے لیے فوری طور پر اپنے حملے بند کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے”۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: اردوان نے غزہ کی

پڑھیں:

غزہ امن اجلاس میں اردوان اور اطالوی وزیراعظم میلونی کے درمیان دلچسپ مکالمہ وائرل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شرم الشیخ :مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے غزہ امن اجلاس کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے،  ویڈیو میں اردوان مزاحیہ انداز میں میلونی کو سگریٹ نوشی چھوڑنے کا مشورہ دیتے نظر آتے ہیں، جس پر اطالوی وزیراعظم بھی مسکراتے ہوئے برجستہ جواب دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں  مصافحے کے دوران ترک صدر نے اطالوی وزیراعظم سے کہا کہ  آپ اچھی لگ رہی ہیں لیکن اگر آپ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں، لہٰذا مجھے آپ کو سگریٹ نوشی چھوڑنے پر مجبور کرنا پڑے گا، اس پر جارجیا میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں جانتی ہوں لیکن میں کسی کو بھی قتل کرنا نہیں چاہتی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مکالمہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں ہوا جو گفتگو کے دوران مسکراتے رہے،  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلونی کے جانے کے بعد میکرون نے اردوان سے مسکراتے ہوئے کہا کہ  یہ ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ جارجیا میلونی نے چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ 13 سال بعد دوبارہ سگریٹ نوشی شروع کر چکی ہیں،  انہوں نے مذاقاً کہا تھا کہ سگریٹ نوشی نے انہیں کئی عالمی رہنماؤں، بشمول تیونس کے صدر قیس سعید سے قریب لانے میں مدد دی۔

یہ ویڈیو اب دنیا بھر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موضوعِ بحث بن گئی ہے، صارفین اردوان اور میلونی کے درمیان ہونے والے اس دوستانہ اور مزاحیہ مکالمے پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کئی افراد نے اردوان کے اس منفرد اندازِ گفتگو کودل جیت لینے والا لمحہ قرار دیا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل غزہ میں امداد داخل ہونے سے روک رہا ہے: اقوام متحدہ
  • غزہ کی تعمیرِنو کے لیے 70 ارب ڈالر درکار، کئی ممالک امداد کے لیے تیار ہیں: اقوام متحدہ
  • غزہ کی تعمیر نو کے لیے 70 ارب ڈالر فنڈ، امریکا، عرب و یورپی ممالک کی مثبت یقین دہانیاں
  • غزہ امن اجلاس میں اردوان اور اطالوی وزیراعظم میلونی کے درمیان دلچسپ مکالمہ وائرل
  • “اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں” طیب اردوان کی اطالوی وزیراعظم سے دلچسپ گفتگو وائرل
  • “اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں” طیب اردوان کی اطالوی وزیراعظم سے دلچسپ گفتگو وائرل
  • اسلام آباد: پاکستان ویتنام بزنس فورم کا ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات کے آغاز کا اعلان
  • غزہ امن معاہدہ، امریکا سمیت ثالث ممالک نے دستخط کر دیئے
  • اردوان کے اعتراض پر نیتن یاہو کی مصر اجلاس میں شرکت منسوخ کر دی گئی: ترک میڈیا کا دعویٰ