پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
فوٹو: فائل
پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب ہوگیا، پاکستان سمیت 14 ممالک انسانی حقوق کونسل کے نئے رکن بن گئے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا، پاکستان 2026 یا 2028 کی مدت کیلئے بھاری اکثریت سے منتخب ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کی کامیابی عالمی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ کا اعتراف ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ
پڑھیں:
غزہ کی تعمیرِنو کے لیے 70 ارب ڈالر درکار، کئی ممالک امداد کے لیے تیار ہیں: اقوام متحدہ
غزہ کی تعمیرِنو کے لیے 70 ارب ڈالر درکار، کئی ممالک امداد کے لیے تیار ہیں: اقوام متحدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز
نیویارک (سب نیوز )اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے نے کہا ہے کہ امریکہ، عرب اور یورپی ممالک سمیت کئی ممالک نے غزہ کے تعمیرنو کے لیے درکار 70 ارب ڈالر کے فنڈز دینے پر ابتدائی رضامندی ظاہر کی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے ڈیویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے ایک عہدے دار نے منگل کو بتائی ہے۔یو این ڈی پی کے عہدے دار جیکو سیلیئرز نے جنیوا میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ پہلے سے ہی ہمیں بہت اچھے اشارے مل چکے ہیں۔
تاہم انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیل اور حماس کی دو برس تک جاری رہنے والی جنگ میں تقریبا پانچ کروڑ 50 لاکھ ٹن ملبہ جمع ہو چکا ہے۔اس سے قبل ترکیہ کے صدر رجب طیب ارودغان نے کہا تھا کہ نئے جنگ بندی معاہدے کے بعد وہ عرب ممالک، امریکہ اور یورپ سے غزہ کی تعمیرنو کے لیے درکار مدد کے لیے رابطہ کریں گے۔رجب طیب اردوغان کو یقین ہے کہ تعمیرنو کی تخمینہ لاگت کے لیے امداد آسانی سے مل جائے گی۔
شرم الشیخ سے واپسی پر رجب طیب اردوغان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کو دو ریاستی حل کے تناظر میں ہی دیکھنا چاہیے۔اس سے قبل پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کی محفوظ تعمیرِنو میں تعاون کے لیے عرب اور مسلم ممالک کا شکرگزار ہوں۔عرب نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی ثالثی سے غزہ میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے نے مشرق وسطی میں ایک تاریخی نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتنے برسوں کی نہ ختم ہونے والی جنگ اور مسلسل خطرات کے بعد، آج آسمان پرسکون ہے، بندوقیں خاموش ہیں، سائرن تھم چکے ہیں، اور سورج ایک ایسی مقدس سرزمین پر طلوع ہو رہا ہے جو بالآخر امن میں ہے، ایک ایسی زمین اور خطہ جو، خدا نے چاہا تو ہمیشہ کے لیے امن میں رہے گا۔ صدر ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ کی جنگ کے خاتمے کی ایک بڑی پیش رفت پیر کو اس وقت ہوئی جب حماس نے دو برس کی قید کے بعد اپنے قبضے میں موجود آخری 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔اسرائیلی جیل سروس نے تصدیق کی کہ جوابا اسرائیل نے اپنی جیلوں میں قید 1968 قیدیوں، جن میں اکثریت فلسطینیوں کی تھی، کو رہا کر دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹی ایل پی واقعے پرجعلی خبروں کیخلاف کارروائی شروع، فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار ٹی ایل پی واقعے پرجعلی خبروں کیخلاف کارروائی شروع، فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار ‘میرا سر شرم سے جھک گیا’، جاوید اختر کی بھارت میں افغان وزیر خارجہ کے استقبال پر سخت تنقید پولیس نے سعد رضوی کے گھر چھاپے میں برآمد ہونیوالے قیمتی سامان اور نقدی کی تفصیل جاری کردی لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 226 رنز درکار نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے وفد کا سی ڈی اے کا دورہ کرکٹ ٹیم کے برعکس رویہ:سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کا مصافحہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم