پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان رواں ہفتے کے دوران سٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط ہونے کاامکان ہے، وفاقی وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان رواں ہفتے کے دوران سٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط ہونے کاامکان ہے، رواں سال کے اختتام سے قبل یوآن میں پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرنے کی توقع ہے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پربرطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو میں کہی۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف مشن گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستان میں موجود تھا اورپاکستان نے مقداری اور ڈھانچہ جاری اہداف کے حوالے سے مشن کے ساتھ انتہائی تعمیری بات چیت کی ہے اور ہم ان سے کچھ فالو اپ ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
وزیرخزانہ نے کہاکہ امیدہے کہ اسی ہفتے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطح کامعاہدہ طے پا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو رواں سال کے اختتام سے قبل چین کی کرنسی یوآن میں پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرنے کی توقع ہے،یہ پاکستان کا پہلا یوآن میں جاری ہونے والا بانڈ ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت اگلے سال بین الاقوامی مارکیٹ میں کم از کم ایک ارب ڈالر کے بانڈز فروخت کے ساتھ واپسی کا ارادہ رکھتی ہے جس کی تفصیلات ابھی طے نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ یورو، ڈالر،سکوک، اسلامی سکوک سمیت پاکستان نے تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ توقع ہے کہ نجکاری اصلاحات اورپائیدارمعیشت کے ایجنڈے کااہم حصہ ہے اورآئندہ مالی سال کے اختتام تک اس میں تیزی آنے کاامکان ہے ۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ ہمارے معاشی روڈ میپ کا ایک نہایت اہم حصہ ہے،حکومت تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل میں بھی پیش رفت کر رہی ہے اوراس حوالہ سے ہم کافی پُرامید ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ یورپ اور برطانیہ کے منافع بخش روٹس دوبارہ کھلنے کے بعد پی آئی اے میں دلچسپی رکھنے والے اہل سرمایہ کاروں کے امکانات روشن ہو گئے ہیں جس سے یہ سرمایہ کاروں کے لئے ایک نہایت پرکشش موقع بن گیا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بین الاقوامی نے کہاکہ انہوں نے
پڑھیں:
27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوےکو(pakstan railways) کو 90کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کمائی ہوئی، 4 لاکھ سے زائد مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا ۔
27 مئی سے یکم جون کے دوران ریلویز نے 90 کروڑ تیس لاکھ روپے کمائے۔ 27 جون کو 8 کروڑ 70 لاکھ ،28 جون کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے ریلوے کی کمائی میں آئے ۔
مزید پڑھیں:حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
29 مئی کو 14 کروڑ 80 لاکھ اور 30 مئی کو ریلوے نے 17 کروڑ روپے کمائے۔ 31 مئی کو 16 کروڑ 70 لاکھ اور یکم جون کو پاکستان ریلوے نے 19 کروڑ 30 لاکھ کمائے ۔