کرم: افغان طالبان کی پاکستان کی حدود میں پھر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، ٹینک اور پوسٹیں تباہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر کرم میں پاکستان کی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے طالبان کی پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان کی پوسٹوں میں آگ بھڑک اٹھی، طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہوا اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
چمن بارڈر پر پاکستان فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، وڈیو جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چمن: پاکستان فوج کی جانب سے افغان طالبان فورسز اور ان کے ٹھکانوں کے خلاف شدید اور مؤثر جوابی کارروائی جاری ہے، سرحدی علاقے میں دشمن عناصر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا جب کہ فرار کی کوشش کرنے والے افغان طالبان اور خارجی مارے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چمن بارڈر کے مختلف علاقوں میں پاکستان کی جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان اور ان کے زیرِ قبضہ خارجی عناصر نے اپنی پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی، پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہدف بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان اور خارجی ہلاک ہوئے جب کہ دشمن کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
اسی دوران افغان طالبان اور خارجیوں کی پسپائی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، ویڈیو میں قبضے میں لی گئی افغان پوسٹ کے اندرونی مناظر، وہاں پڑے افغان یونیفارم اور چھوڑے گئے ہتھیار بھی دکھائے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بیشتر افغان طالبان پوسٹیں خالی پڑی ہیں اور متعدد شدت پسند پسپا ہوچکے ہیں، پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقے میں مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی یہ کارروائی افغان سرزمین سے ہونے والی اشتعال انگیزیوں اور حملوں کے جواب میں کی گئی ہے تاکہ آئندہ کسی قسم کی جارحیت کا مؤثر سدباب کیا جا سکے۔