پاکستان کا منہ توڑ جواب ،طالبان کا درانی کیمپ2 تباہ، 50 طالبان اوردہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
چمن بارڈر میں افغان طالبان کے چھپے دہشتگرد پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مارے گئے
برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی سیکنڈ بٹالین ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا،سکیورٹی ذرائع
پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طالبان فورسز کے خلاف کامیاب اسٹرائیک کرتے ہوئے درانی کیمپ 2 کو مکمل تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کے درانی کیمپ 2 میں موجود 50 سے زائد طالبان اور دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔درانی کیمپ 2 خارجیوں کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ایک مرکزی لانچ پیڈ کا کام کرتا تھا۔برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی سیکنڈ بٹالین ہیڈکوارٹر جس کا تعلق 1st بریگیڈ سے ہے، کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے دہشت گردوں کو لانچ کیا جاتا تھا۔اسٹرائیک میں درجنوں افغان طالبان اور دہشتگردوں کے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے شدید اور موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں چمن بارڈر کے علاقے میں افغان طالبان اور طالبان کی پوسٹوں پر چھپے دہشتگرد پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مارے گئے۔جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خارجی اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے فراردہشتگرد اور افغان طالبان کو انگیج کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: میں افغان طالبان طالبان اور
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔