پشین میں ٹریکٹر الٹنے سے 3افراد جاں بحق، 25زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشین(مانیٹر نگ ڈ یسک ) بلوچستان کے ضلع پشین میں ٹریکٹر حادثے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ کراتو کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو ہو کر الٹ گیا جس پر سوار 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 25 زخمی ہوئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں جہنوں نے مرنے والے افراد اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان نےچیمپئن شپ جیت لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان نوجوان باکسر سمیر خان نے یونیورسل باکسنگ آرگنائزیشن (یو بی او) یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا ہے۔سمیر خان نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو ناک آؤٹ کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آ غاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہا اور پے در پے حملے کر کے اُسے چت کیا۔پاکستانی باکسر کے ”جیٹ سیلیبریشن“انداز نے بھارتی حریف کا اعتماد متزلزل کردیا تھا۔ ریفریز کے متفقہ فیصلے نے سمیر خان کو فاتح قرار دیا۔