پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج ہوگا۔پاکستانی ٹیم کی قیادت آغا سلمان کو سونپی گئی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ کر رہے ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کر چکی ہے اور آج کی فتح سے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز

پڑھیں:

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بابراعظم کون سے بڑے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟

کراچی:

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم ایک روزہ کرکٹ میں دو اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے جمعہ کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔

30 سالہ بابراعظم اس وقت لیجنڈری اوپنر سعید انور کا ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔

سعید انور نے 247 میچز اور 244 اننگز میں 20 سنچریاں بنائی تھیں، جب کہ سابق کپتان بابراعظم اب تک صرف 131 میچز اور 128 اننگز میں 19 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ انہیں سعید انور کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف ایک مزید سنچری درکار ہے۔

پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں:

 سعید انور – 20 سنچریاں، 247 میچز
 بابراعظم – 19\* سنچریاں، 131 میچز
 محمد یوسف – 15 سنچریاں، 281 میچز
 فخر زمان – 11 سنچریاں، 82 میچز
 محمد حفیظ – 11 سنچریاں، 218 میچز

بابراعظم نہ صرف سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں بلکہ وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 20 سنچریاں بنانے والے دوسرے تیز ترین کھلاڑی بھی بن سکتے ہیں۔

موجودہ ریکارڈ کے مطابق بابراعظم نے 128 اننگز میں 19 سنچریاں بنائی ہیں اور اگر وہ اگلی چار اننگز میں ایک اور سنچری اسکور کر لیتے ہیں تو وہ بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیں گے، جنہوں نے 133 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ موجود ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ صرف 108 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔

20 ون ڈے سنچریاں بنانے والے تیز ترین بلے باز:

 ہاشم آملہ – 108 اننگز
 ویرات کوہلی – 133 اننگز
 اے بی ڈی ویلیئرز – 175 اننگز
 روہت شرما – 183 اننگز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی
  • ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان: پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کی محتاط شروعات
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بابراعظم کون سے بڑے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا
  • پاکستان ویسٹ انڈیز 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز: پہلا میچ کل کھیلا جائے گا
  • ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلامیچ کل کھیلا جائے گا۔