پاکستان ویسٹ انڈیز 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز: پہلا میچ کل کھیلا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود ہے جہاں وہ 3 ٹی20 میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد اب 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز میں شرکت کرے گی۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 8 اگست سے ہوگا، جبکہ بقیہ 2 میچز 10 اور 12 اگست کو فلوریڈا کے لاڈرہل میں واقع سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان نے 7ویں بار مسلسل ٹی20 سیریز جیتیسلمان آغا کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کی ٹی20 سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔ یہ مسلسل 7واں موقع ہے جب پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی20 سیریز میں شکست دی ہے۔
ویسٹ انڈیز نے اپنے اسکواڈ میں چند تبدیلیاں کی ہیں۔ فاسٹ باؤلر الزاری جوزف کو آرام دیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز (CWI) کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے دوروں پر کامیابی کے بعد مرکزی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے تاکہ چوتھی مسلسل ہوم ون ڈے سیریز جیتی جا سکے۔
مزید پڑھیں: تیسرا ٹی20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی
رینکنگ کی صورتحالویسٹ انڈیز اس وقت آئی سی سی مردوں کی ون ڈے رینکنگ میں 10ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔
Training in full flow ????
Pakistan squad continues to gear up for the ODIs at the Brian Lara Stadium in Trinidad ????️????????#PAKvWI | #BackTheBoysInGreen pic.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 7, 2025
پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ (ممکنہ)محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد حارث، نسیم شاہ، حسن علی، سفیان مقیم، ابرار احمد اور سلمان آغا۔
????Squad News????
The squad is in for the three match CG United ODI series v Pakistan in Trinidad.????????
Get tickets at https://t.co/6TUKc2hD7J????️#WIvPAK #FullAhEnergy pic.twitter.com/GEU9KsAHZn
— Windies Cricket (@windiescricket) August 6, 2025
ویسٹ انڈیز کا ون ڈے اسکواڈشائی ہوپ (کپتان)، جیول اینڈریو، جیڈیا بلیڈز، کیسی کارٹی، روسٹن چیس، میتھیو فورڈ، جسٹن گریویز، عامر جنگو، شمر جوزف، برینڈن کنگ، ایون لیوس، گڈاکیش موتی، شیرفین ردرفورڈ، جیڈن سیلس اور روماریو شیفرڈ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
3 ایک روزہ میچوں کی سیریز آئی سی سی ون ڈے رینکنگ پاکستان پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز ا ئی سی سی ون ڈے رینکنگ پاکستان پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز میچوں کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔