بھارت، انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں کتنے ہزار رنز بنے؟ نیا ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی:
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران دونوں ٹیموں نے رنز کے انبار لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت کھیلی گئی اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے 7ہزار 187 رنز بنائے گئے، جو ٹیسٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز کا مجموعہ ہے۔
اس سے قبل، سن 1928-29 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی ایشز سیریز کے دوران 6ہزار 826 رنز بنائے گئے تھے۔ پانچ میچز کی سیریز آسٹریلیا کے میدانوں میں کھیلی گئی تھی، جو مہان ٹیم نے 4-1 سے اپنے نام کر لی تھی۔
ٹیسٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز 1993 کی ایشز سیریز میں بنائے گئے تھے۔ یہ 6 میچز کی سیریز انگلینڈ میں کھیلی گئی تھی جس میں 7ہزار221 رنز بنائے گئے جبکہ میزبان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 4 میچز اور انگلینڈ کو ایک میچ میں کامیابی ملی تھی جبکہ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔
اگر 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز کی بات کی جائے تو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز میں بنائے گئے 7ہزار187 رنز سب سے زیادہ ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی تھی۔ سیریز کے ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیسٹ سیریز کے درمیان کھیلی گئی
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :