ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلامیچ کل کھیلا جائے گا۔
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 8 اگست کو برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں جبکہ ون ڈے سکواڈ میں آنے والے کھلاڑیوں کو کوچنگ سٹاف نے کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹ پریکٹس میں مخصوص اہداف دیئے تاکہ وہ میچ کی صورتحال سے ہم آہنگ ہو سکیں۔بیٹرز نے خاص طور پر پاور ہٹنگ پر توجہ مرکوز رکھی اور مختلف زاویوں سے شاٹس کھیلنے کی مشقیں کیں تاکہ حریف باؤلرز کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے شائقین کرکٹ بے چینی سے منتظر ہیں۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے اور گرین شرٹس اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جو پاکستان کی ٹیم نے 1-2 سے جیت لی ہے۔تین و ن ڈے میچوں کی سیریز میں مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز پاکستان کی
پڑھیں:
ویمنز ون ڈے: آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر سیریز جیت لی
آسٹریلیا ویمنز نے بھارتی ویمنز ٹیم کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 43 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 48 ویں اوور میں 412 رنز کا پہاڑ کھڑا کر کے آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے بیٹھ مونی 138 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جورجیا وول 81، ایلیس پیری 68، ایشلی گارڈنر 39، کپتان ایلیسا ہیلی 30، جورجیا ویئرہیم 16، ٹاہلیا مک گرا 14، ایلانا کنگ 12 جبکہ گریس ہیرس اور ایلانا کنگ 1، 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئیں۔
میگن شوٹ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
بھارت کی جانب سے ارندھتی ریڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دیپتی شرما اور رینوکا شرما نے 2، 2 جبکہ سنیہ رانا اور کرانتی گوڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 47 اوور میں 369 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے سمریتی مندھانا 125 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ دیپتی شرما 72، کپتان ہرمن پریت کور 52، سنیہ رانا 35، رادھا یادو 18، ہارلین دیول 11، پراتیکا راول 10، ارندھتی ریڈی 10 رچا گھوش 6 اور رینوکا سنگھ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
کرانتی گوڈ 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے کم گراتھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میگن شوٹ نے 2 جبکہ جورجیا ویئرہم، ٹاہلیا مک گرا، گریس ہیرس اور ایشلی گارڈنر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے اس میچ میں مجموعی طور پر 781 رنز اسکور کیے گئے جس کے بعد یہ خواتین ایک روزہ میچز کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا میچ بن گیا۔