پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کل سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی۔
سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول گراؤنڈ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوئیں۔
تقریب میں کرائسٹ چرچ کے قدیمی موری ٹرائب کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہا جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تقریب کے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 اتوار کو ہوگا
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت اور ثقافتی تبادلے کا حصہ بننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، کرکٹ کا کھیل آپسی محبت احترام اور روایت کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔
تقریب میں میزبانوں نے پاکستانی ٹیم کو موری قبائل کی روایات اور تاریخی اہمیت بارے میں آگاہ کیا۔
اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے خوبصورت مقام پورٹ ہلز پر کی گئی۔
پاکستان کی جانب سے ٹی20 کپتان سلمان علی آغا کی جگہ محمد حارث نے تقریب رونمائی میں شرکت کی جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی تقریب میں شریک ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
cricket New Zealand PCB پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز پاکستان اور نیوزی لینڈ نیوزی لینڈ کے
پڑھیں:
معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام پاکستان بحرین انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ سمارٹ ایکسپو کی لانچنگ تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہو ئی ۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال اور پاکستان میں تعینات بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر نے بطور خاص شرکت کی۔ چیئرمین PAEI فہد برلاس نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا اور پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام ہونے والی پاکستان، سعودی عرب اورلند ن میں ہونے والی کانفرنسز کے بارے میں بریفنگ دی۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب بہتر ہو رہی ہے۔معاشی خود انحصاری کے لیے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت ہے،حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔