پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا جس میں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔
تین میچوں کی سیریز اس وقت ایک، ایک سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کے نام رہا۔
فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، جہاں شائقین کرکٹ سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 31 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف آخری مرتبہ 1991-92 میں سیریز اپنے نام کی تھی، جس کے بعد سے وہ گرین شرٹس کے خلاف کسی بھی سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
اس اہم مقابلے میں دونوں ٹیموں کے کپتان اور کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ شائقین کو بھی میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کے
پڑھیں:
سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوگئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی اور حالیہ حادثے و پرتشدد واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
یہ ملاقات کمشنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حاجی یوسف اور جام عالم کی قیادت میں شرکت کی۔
حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ٹرانسپورٹرز سے ملاقات، حادثے اور پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار
کمشنر ہاؤس کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حاجی یوسف اور جام عالم کی قیادت میں سینئر وزیر شرجیل… pic.twitter.com/adlut3NtUS
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) August 10, 2025
اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
شرجیل انعام میمن نے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کے بعد پیش آنے والے پرتشدد مناظر کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانی جان کا ضیاع ناقابل تلافی المیہ ہے، اور یہ ہم سب کے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسائل کا حل تشدد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ باہمی تعاون سے نکالا جا سکتا ہے۔ حکومت تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر ٹرانسپورٹ شعبے کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے گی۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں اور فسادات میں ملوث افراد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کے تحت مقدمات قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈمپر مالکان کو اپنی گاڑیوں میں کیمرے، ٹریکر، ڈرائیورز کے لائسنس اور انشورنس کو یقینی بنانا ہوگا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ٹرانسپورٹرز کو ہونے والے نقصان کے تخمینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹرانسپورٹرز ڈمپرز مالکان سندھ حکومت مذاکرات کامیاب وی نیوز