پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول بھرپور پریکٹس سیشن کیا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔
قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے سپرد ہوگی جبکہ نیوزی لیںڈ کی قیادت کے فرائض مائیکل بریسویل نبھائیں گے۔ادھر سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سیریز میں فتح سمیٹے۔
پاکستان کا ٹی20 اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین معتصم خان اور شاہین محمد خان شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کی نئی لیکن اچھی ٹیم ہے، فخر اور صائم کی کمی محسوس ہوگی: کپتان قومی ٹیم
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایشیاء کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کر دیا گیا
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ستمبر میں شیڈول ایشیاء کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی محسن نقوی کی پوسٹ کے مطابق آٹھ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ایونٹ متحدہ عرب امارات کے دو مقامات (دبئی کرکٹ اسٹیڈیم اور ابو ظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم) پر منعقد ہوگا۔
ACC T20 Asia Cup venues and match timings are out! Looking forward to packed stadiums and some truly breath-taking encounters! pic.twitter.com/eKrJcwnJlj
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 2, 2025ابو ظبی کا زید کرکٹ اسٹیڈیم ایونٹ کے آٹھ میچز کی میزبانی کرے گا جس میں 23 ستمبر کا سپر فور کا ایک مقابلہ بھی شامل ہے۔
جبکہ ٹورنامنٹ کا زیادہ تر حصہ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں 14 ستمبر کو پاک بھارت ٹاکرا اور 28 ستمبر کو شیڈول فائنل شامل ہے۔
9 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہنے والے ایشیاء کپ کے تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوں گے سوائے 15 ستمبر کے میچ کے۔
واضح رہے 2026 میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی طرز پر کھیلا جائے گا۔