ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا کی مریزان کیپ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی مریزان کیپ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
ویمنز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکنے والی مریزان کیپ ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ کی کامیاب ترین بولر بن گئیں۔
انہوں نے کپتان لورا وولوارٹ کی کیریئر بیسٹ اننگز کے بعد میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
جس کے بعد مریزان کیپ ویمنز ورلڈکپ میں 44 وکٹوں سے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئی ہیں۔
Marizanne Kapp delivered a spell for the ages to become the all-time leading wicket-taker in Women's @cricketworldcup history ????
Watch the highlights ➡️ https://t.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویمنز ورلڈکپ مریزان کیپ
پڑھیں:
ویمنز ون ڈے رینکنگ، نشرح سندھو 10ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے پر نئی ویمنز ون ڈے رینکنگ جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نشرح سندھو بہترین کارکردگی کے باعث 10ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں۔
انگلینڈ کی سوفی ایکلیسٹون بدستور سرفہرست ہیں، آسٹریلیا کی ایلانا کنگ 7 وکٹ کی شاندار کارکردگی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئیں۔
بیٹنگ میں بھارت کی سمرتی مندھانا نے ٹاپ پوزیشن مستحکم کرلی جبکہ 6 درجے ترقی نے ایشلی گارڈنر کو دوسری پوزیشن پر پہنچا دیا۔
جنوبی افریقی کپتان لورا وولوارٹ 2 درجے ترقی سے تیسرے نمبر پر براجمان ہوگئیں۔
پاکستان کی سدرہ امین ایک درجے تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلی گئیں، عالیہ ریاض کو 5 درجے تنزلی نے 50 ویں نمبر پر دھکیل دیا۔
An intense week of #CWC25 had big implications on ICC Women's ODI Player Rankings ????
More ➡️ https://t.co/MNBe7rWGCF pic.twitter.com/UcCSWLsWlI
انگلینڈ کی ایمی جونز ٹاپ 10 میں شامل ہو گئیں، اینابیل سدرلینڈ 16 درجے ترقی کے ساتھ 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں ایشلی گارڈنر بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں، جنوبی افریقہ کی مریزانے کیپ نے ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن سنبھال لی۔