جنوبی افریقن ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوہاٹی؛ ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی 7وکٹوں کے نقصان پر 319رنز اسکور کئے۔ اوپنر لورا وولوارٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ویمنز ٹیم 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نیٹ سیور برنٹ نے 64 اور ایلس کیپسی نے 50 رنز بنائے، تاہم کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ماریزان کپ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔