ویمنز ون ڈے رینکنگ، نشرح سندھو 10ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے پر نئی ویمنز ون ڈے رینکنگ جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نشرح سندھو بہترین کارکردگی کے باعث 10ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں۔
انگلینڈ کی سوفی ایکلیسٹون بدستور سرفہرست ہیں، آسٹریلیا کی ایلانا کنگ 7 وکٹ کی شاندار کارکردگی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئیں۔
بیٹنگ میں بھارت کی سمرتی مندھانا نے ٹاپ پوزیشن مستحکم کرلی جبکہ 6 درجے ترقی نے ایشلی گارڈنر کو دوسری پوزیشن پر پہنچا دیا۔
جنوبی افریقی کپتان لورا وولوارٹ 2 درجے ترقی سے تیسرے نمبر پر براجمان ہوگئیں۔
پاکستان کی سدرہ امین ایک درجے تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلی گئیں، عالیہ ریاض کو 5 درجے تنزلی نے 50 ویں نمبر پر دھکیل دیا۔
An intense week of #CWC25 had big implications on ICC Women's ODI Player Rankings ????
More ➡️ https://t.
— ICC (@ICC) October 29, 2025
انگلینڈ کی ایمی جونز ٹاپ 10 میں شامل ہو گئیں، اینابیل سدرلینڈ 16 درجے ترقی کے ساتھ 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں ایشلی گارڈنر بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں، جنوبی افریقہ کی مریزانے کیپ نے ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن سنبھال لی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پوزیشن پر
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کر کے ریاض سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔وزیرِ اعظم کی اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان و سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کے فریم ورک کا آغاز کیا گیا۔فریم ورک پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجود دیرینہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے حوالے سے اقتصادی تعاون فریم ورک دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہین تلاش کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے مابین توانائی، صنعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کی مضبوطی، نجی شعبے کے کردار کو بڑھانے اور تجارتی تبادلوں کے فروغ کیلئے کام ہوگا۔گفتگو کے موضوعات میں دونوں ممالک کے مابین جاری متعدد مشترکہ منصوبے بشمول پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بجلی کی ترسیل کے منصوبے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی شامل تھے۔
وزیراعظم نے ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی 9 ویں کانفرنس میں شرکت کی اور کیا انسانیت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے؟ کے موضوع پر گول میز کانفرنس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے اپنی گفتگو میں انسانی ترقی و فلاح و بہبود کیلئے عالمی اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ترقی کے ویژن اور دنیا میں ترقی کے اقدامات کیلئے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی، شہباز شریف نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے گلوبل نارتھ کے گلوبل ساتھ کے ساتھ اشراک پر زور دیا۔وزیرِ اعظم نے اپنی گفتگو میں حکومت کے پاکستانی عوام بالخصوص نوجوان افرادی قوت کی ترقی، مصنوعی ذہانت کے فروغ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے اقدامات پر روشنی ڈالی، وزیرِ اعظم کی دورے کے دوران عالمی اقتصادی فورم کے صدر و چیف ایگزیکٹو بورگا بغینڈے سے بھی ملاقات ہوئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے ملاقات چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے ملاقات عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کرنے والے افغان خارجی دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیا عمران خان سے اجازت ملنے کے بعد سہیل آفریدی آج خیبرپختونخوا کابینہ بنائیں گے پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق متنازعہ ٹوئٹ کیس؛ ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو گرفتار کرلیا گیا پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم فائٹر ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم