خیبر پختونخوا میں ’پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘ کا نفاذ، ’ گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا‘
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیوں کے نمبر کے حوالے سے نیا نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت نمبر پلیٹ اب گاڑی کی نہیں بلکہ شہری کی ملکیت ہوگی، اور گاڑی فروخت کرنے کے بعد بھی نمبر پرانے مالک کے پاس ہی رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ ایکسائز سندھ کی کارروائیاں تیز، صوبہ بھر میں بڑی مالی وصولی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اس نئے نظام کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ اس کے مطابق کوئی بھی شہری گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی اپنا نمبر محفوظ رکھ سکے گا۔
وزیر اعلیٰ نے اس نئے نظام کا نام ’پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘ رکھا ہے۔ حکام کے مطابق نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری ہو جائے گا، جبکہ اس سے گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال میں بھی کمی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، اور محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن سسٹم بھی بنائے گا۔
نیا نظام کیا ہے؟محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق نئے رجسٹریشن نظام کے تحت نمبر پلیٹ اب گاڑی کی نہیں بلکہ شہری کی ملکیت ہوگی۔ پہلے نمبر پلیٹ فروخت کے ساتھ نئے مالک کے نام منتقل ہو جاتی تھی، اور نئے مالک کو اپنے نام پر نمبر منتقل کرنے کے لیے دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے۔
اب شہری اپنے شناختی کارڈ یا موبائل نمبر کی طرح گاڑی کے نمبر کا مالک ہوگا۔ گاڑی فروخت ہونے کی صورت میں نمبر بغیر کسی فیس کے فروخت کنندہ کے پاس ہی رہے گا، جبکہ نیا خریدار اپنے لیے نیا نمبر حاصل کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ٹریفک قوانین کی بڑی خلاف ورزیاں، فینسی نمبر پلیٹس کالے شیشوں والی کتنی گاڑیاں پکڑی گئیں؟
شہری اپنا نمبر تین سال تک بغیر کسی گاڑی پر استعمال کیے محفوظ رکھ سکیں گے، اپنے پسندیدہ نمبرز اپنے پاس رکھ سکیں گے، اور پرانی گاڑی فروخت کرنے کے بعد نئی گاڑی پر بھی وہی نمبر استعمال کر سکیں گے۔
حکام نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں آن لائن ٹرانسفر کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا، جس سے شہریوں کو مزید سہولت ملے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گاڑی رجسٹریشن محکمہ ایکسائز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم خیبر پختونخوا سہیل ا فریدی گاڑی رجسٹریشن محکمہ ایکسائز پرسنلائزڈ رجسٹریشن محکمہ ایکسائز گاڑی فروخت
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
نئی دریافت سے او جی ڈی سی کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی سطح پر تیل و گیس کے پیداواری شعبے سے اچھی خبر سامنے آگئی، خیبر پختونخوا میں واقع نشپا بلاک سے بڑی مقدار میں تیل و گیس کی دریافت ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں گیس و تیل کی دریافت او جی ڈی سی نے کی۔ ہراگزئی ایکس 1 کنویں سے یومیہ 2ہزار280 بیرل تیل کی پیداوار دریافت ہوئی ہے۔ او جی ڈی سی کے مطابق کنویں سے 5.6 ملین معکب فٹ گیس کی پیداور بھی دریافت ہوئی۔ نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، ہراگزئی ایکس-1 کنواں کی ڈرلنگ 5,170 میٹر گہرائی تک مکمل کی۔
نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصد حصہ دار ہے، پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے شراکت دار ہیں۔ نئی دریافت سے او جی ڈی سی کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔