قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف بابر اعظم صرف 2 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، انہیں کوربن بوش نے صفر پر پویلین لوٹایا۔

اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔

اس فہرست میں عمر اکمل 10 بار صفر پر آؤٹ ہو کر پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ صائم ایوب 9 بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

شاہد آفریدی اس فہرست میں چوتھے، کامران اکمل 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر پانچویں اور محمد حفیظ بھی 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر اس فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بار صفر پر ا ؤٹ ہو کر شاہد آفریدی فہرست میں

پڑھیں:

بابر اعظم کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کے پاس جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع ہے۔

بابر اعظم سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب ہیں۔

بابر اعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔

روہت شرما 151 اننگز میں 4231 رنز بناکر سر فہرست ہیں جبکہ 31 سالہ بابر اعظم 121 اننگز میں 39.83  کی اوسط سے 4223 رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی 117 اننگز میں 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ ان تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی بلے باز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 4000 رنز کا سنگ میل عبور نہیں کرپایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا
  • ٹی20 انٹرنیشنل میں بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
  • ٹی20 میں 8ویں بار صفر پر آؤٹ، بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا
  • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
  • بابر اعظم ایک ٹی 20 میچ میں کتنے عالمی ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟
  • ٹی20 کرکٹ میں 10 ماہ بعد واپسی، کیا ہمیں نئے بابر اعظم دیکھنے کو ملیں گے؟
  • بابراعظم ٹی 20 میں روہت شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے قریب تر
  • بابر اعظم کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا موقع
  • بابر اعظم کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع