انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دینے پر سر کے خطاب سے نواز دیا گیا۔ ان کو یہ خطاب ونڈسر محل میں ایک تقریب میں شہزادی این نے عطا کیا۔

43 سالہ جیمز انڈرسن نے اپنے 21 سالہ کیریئر کو جولائی 2024 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں الوداع کہا۔ اپنے طویل بین الاقوامی کیریئر میں انہوں نے 188 ٹیسٹ، 191 ایک روزہ اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور بالترتیب 704، 269 اور 18 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

ٹیسٹ فارمیٹ میں جیمز اینڈرسن تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ اس فہرست میں ان سے پہلے سری لنکا کے مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا کے شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جنوبی افریقن ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گوہاٹی؛ ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی 7وکٹوں کے نقصان پر 319رنز اسکور کئے۔ اوپنر لورا وولوارٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ویمنز ٹیم 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نیٹ سیور برنٹ نے 64 اور ایلس کیپسی نے 50 رنز بنائے، تاہم کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ماریزان کپ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • تحریک لبیک والے ہلاک600 کارکنان کی لاشیں تو دکھادیں(مریم نواز)
  • جنوبی افریقن ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
  • خواتین ورلڈ کپ سیمی فائنل: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
  • کوئی جتھہ ہتھیار اُٹھا کر آئے تو دین کی بدنامی ہوتی ہے، مریم نواز
  • انگلینڈ کے لیجنڈ بولر جیمز اینڈرسن ’سر‘ کے خطاب کے حق دار قرار
  • نیوزی لینڈ نے 17 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دی
  • نیوزی لینڈ کی 17 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں فتح
  • ویمنز ورلڈکپ اختتامی مراحل میں داخل، پہلا سیمی فائنل آج ہوگا
  • ترکیہ میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ، 3 عمارتیں منہدم، متعدد افراد زخمی