دبئی : شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریئرز کو کوالیفائر 2 میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ڈیزرٹ وائپرز نے 163 رنز کا ہدف 20 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کیا میکس ہولڈن (48) اور ایلکس ہیلز (47) نے 15 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔ ڈیزرٹ وائپرز اب ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے ٹائٹل کے لئے فائنل میں دبئی کیپیٹلز سے مقابلہ کرے گی۔

 

افتتاحی سیزن میں رنر اپ کے طور پر اختتام کرنے والی ڈیزرٹ وائپرز اس مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے لئے پرامید ہے۔ شارجہ واریئرز کی ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز کو فورا ہی آوٹ کردیا ۔ ڈیزرٹ وائپرز کا پہلا اوور میں اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 3 رنز تھا ہیلز نے دوسرے سرے سے محاذ سنبھالا انہوں نے ہدف کے تعاقب میں رفتار تیز کرتے ہوئے ابتدائی 2 چوکے لگائے۔ان ابتدائی چوکے نے ہیلز کا اعتماد بڑھادیا اور انہوں نے ہر سمت شارٹ کھیلے انہوں نے چوتھے اوور میں دلشان مدوشنکا کو 4 چوکے لگائے اور پھر ہولڈن نے معین علی کے خلاف 2 خوبصورت چوکے مارے جس کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے پاور پلے کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 54 رنز بنائے۔ ہیلز اور ہولڈن نے میچ کا کنٹرول مکمل طور پر حاصل کرلیا تھا۔

 

ہیلز نے کریم جنت کو بھی لگاتار 3 چوکے لگائے۔ ڈیزرٹ وائپرز اس وقت ہدف کا تعاقب کررہے تھے شارجہ واریئرز کے بولنگ اٹیک کو تبدیل کیا مدوشنکا واپس آئے اور ہیلز کو 29 گیندوں پر 47 رنز پر آؤٹ کردیا۔ڈیزرٹ وائپرز نے 10 اوورز کے بعد 2 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے تھے اور ہولڈن نے کئی بڑے ہٹس کے ذریعے ہدف کے قریب پہنچنے کو یقینی بنایا۔ تاہم جیسے ہی ہولڈن اور ڈین لارنس میچ جیتنے والی شراکت قائم کرتے نظر آئےتو ملن نے ہولڈن کو 48 رنز پر آؤٹ کردیا۔کرن نے کپتان اننگز کھیلتے ہوئے ایک چھکا جڑا اور ٹی 20 میں 4 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں ڈیزرٹ وائپرز کو پہنچایا۔اس سے قبل ڈیزرٹ وائپرز نے بہترین آغاز کیا اور محمد عامر کی پہلی گیند پر ٹام کوہلر کیڈمور آوٹ ہوگئے۔ دوسرے اوور میں پین نے شاندار وکٹ حاصل کی جبکہ عامر نے اگلے اوور میں جانسن چارلس کو آؤٹ کیا۔چارلس نے عامر کو باؤنڈری لگائی لیکن پھر پاکستانی فاسٹ بولر انہیں 16 رنز پر پویلین بھیج دیا ۔ تین اوورز میں شارجہ واریئرز کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 رنز تھا۔ کریز پر 2 نئے بلے باز موجود تھے۔ جیسن روئے نے چوکے لگائے اور ٹم سیفرٹ جلد ہی ٹیم بھی فارم میں نظر آئے اور انہوں نے پاور پلے کے اختتام پر اپنی ٹیم کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز پر پہنچایا رائے نے خزیمہ تنویر کے خلاف شاندار پل شاٹ کھیل کر اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاین سیفرٹ کے ساتھ ان کی 43 رنز کی شراکت کو نیتھن سوٹر نے توڑ دیا۔ اس کے فورا بعد رائے ایل بی ڈبلیو سے بچ گئے شارجہ واریئرز نے 10 اووز کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنائے تھے۔روئے باؤلرز کی پٹائی کرتے رہے اور 34 گیندوں پر شاندار 50 رنز بنائے جبکہ چھ اوور باقی تھے۔ ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے سخت باؤلنگ کی بدولت ٹیم نے اگلے دو اوورز میں صرف 14 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ سیزن کا پہلا میچ کھیلنے والے معین 16 گیندوں پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔جنت اگلے کھلاڑی تھے جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 ویں اوور میں 3 چھکے بھی لگائے جس میں 23 رنز شامل تھے۔ تنویر نے آخری اوور میں رائے اور جنت کی وکٹیں حاصل کیں اور متحدہ عرب امارات کے 18 سالہ بلے باز ایتھن ڈی سوزا نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا لگایا جس کی بدولت شارجہ واریئرز نے اپنی اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز پر ختم کی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وکٹوں کے نقصان پر ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریئرز گیندوں پر اوور میں انہوں نے حاصل کی

پڑھیں:

پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا، ملیحہ لودھی

فائل فوٹو

پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ سے بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی۔

پاکستانی عوام کو امریکی صدر کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ تیل نکالنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے: رضا ربانی

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نئے مغربی ایما پر کیے گئے اقدامات پر پارلیمنٹ کو فوری اعتماد میں لے، حکومت کو مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ امریکا کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔

سابق سفیر کا کہنا تھا کہ جب تک تجارتی ڈیل کی تفصیلات سامنے نہیں آ جاتیں تجزیہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل ہونا خوش آئند بات ہے، لگتا ہے کہ صدر ٹرمپ بھارت کے ساتھ غیر مشروط وفاداری چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز 1-1 سے برابر
  • پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
  • ایشیاء کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کر دیا گیا
  • ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا،پاک انڈیا ٹاکرا بھی فائنل،
  • ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا
  • عالمی برادری کا نئے امریکی ٹیرفس پر شدید ردعمل
  • محمد سراج کا بین الاقوامی کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا
  • دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان  اور بابر اعظم فلوریڈا پہنچ گئے
  • مجھے نہیں پتہ کس کو کتنا نقصان ہوا، یہ صرف اسلام آباد کے ڈرائنگ رومزکی گفتگو تھی، مفتاح اسماعیل کی وضاحت
  • پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا، ملیحہ لودھی