پاکستان سپر لیگ 10ویں ایڈیشن کا شیڈول جاری، افتتاحی میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تاریخی دسویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل 2025 کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا، جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
6 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جو 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہیں گے۔ لاہور کا تاریخی قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا، جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل بھی شامل ہیں۔
ایونٹ کے آغاز سے قبل 8 اپریل کو پشاور میں ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جائے گا، جس میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 میچز ہوں گے، جن میں 13 مئی کو کوالیفائر بھی شامل ہے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچز کی میزبانی کریں گے۔ ایونٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی ہوں گے، جن میں 2 ہفتہ وار تعطیل والے دن اور ایک یوم مزدور (لیبر ڈے) پر کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: تمام فارمیٹس اور پی ایس ایل کھیلنا چاہتا ہوں مگر موقع نہیں دیا جارہا، ساجد خان
کراچی کنگز، جو لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فاتح رہی، 12 اپریل کو اپنے پہلے میچ میں گزشتہ سیزن کی رنرز اپ ملتان سلطانز کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر میدان میں اترے گی۔ ملتان سلطانز، جو چھٹے ایڈیشن کی فاتح ٹیم ہے، 22 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف اپنا پہلا ہوم میچ کھیلے گی۔
نئے تعمیر شدہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے میچز کا آغاز 24 اپریل کو ہوگا، جب 7ویں اور 8ویں ایڈیشن کی چیمپیئن لاہور قلندرز اپنے ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کے مدمقابل ہوگی۔
پشاور زلمی، جو 2017 میں پی ایس ایل چیمپیئن بنی، اپنے 5 میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی، جبکہ چوتھے ایڈیشن کی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز قذافی اسٹیڈیم میں اپنے 5 میچز کھیلے گی۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس نے پی ایس ایل کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ ہمیں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے تاریخی 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں، ایچ بی ایل پی ایس ایل نے عالمی سطح پر ایک نمایاں حیثیت حاصل کی ہے اور پاکستان کے بہترین کرکٹ ٹیلنٹ کو اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے ایونٹ میں نہ صرف عالمی معیار کے بین الاقوامی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے بلکہ شائقین کو کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں 34 سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ پی ایس ایل کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے تحت، ہم پشاور میں ایک نمائشی میچ کی میزبانی کر رہے ہیں جو شہر کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ ایلیمنیٹرز 14 اور 16 مئی کو اسی مقام پر ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد یونائیٹڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پی ایس ایل 10 قذافی اسٹیڈیم لاہور قلندرز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل پی ایس ایل 10 قذافی اسٹیڈیم لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ قذافی اسٹیڈیم کھیلا جائے گا لاہور قلندرز کرکٹ اسٹیڈیم اسٹیڈیم میں ایڈیشن کی اپریل کو کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکہ کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پر کیا جاسکے۔