ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اہم میچ سے قبل ایک اہم پیش رفت میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب یہ میچ سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن سپروائز کریں گے، یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے سپر 4 مرحلے میں رسائی کے لیے فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟

یہ پیش رفت بھارت اور پاکستان کے 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے بعد سامنے آئی، جس میں بھارت نے پاکستان کا 128 رنز کا ہدف سوریا کمار یادو کی شاندار بیٹنگ کے ساتھ 16ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

میچ کے بعد معاملات تنازع کا شکار ہوگئے جب ناقابلِ شکست یادو اور شیوَم دوبے نے روایتی ہینڈ شیک کے بجائے صرف “فسٹ بمپ” کیا اور سیدھا میدان سے باہر چلے گئے، جبکہ پاکستانی کھلاڑی انتظار کرتے رہ گئے۔

مزید پڑھیں: ‘میچ ریفری فوری طور پر ہٹایا جائے‘، ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ مزید نہ کھیلنے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز آئی سی سی اور میری لی بون کرکٹ کلب کو باضابطہ خط لکھ کر اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا۔

بورڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ ریفری کے کہنے پر ٹاس اور میچ کے بعد کھلاڑیوں نے مصافحہ نہیں کیا، جو کھیل کی روح اور ایم سی سی کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 8 رنز سے ہرادیا

پی سی بی نے اپنے خط میں لکھ تھا کہ میچ سے پہلے اور بعد میں کھلاڑیوں نے کوئی ہینڈ شیک نہیں کیا، جو کھیل کی طویل روایت اور اسپرٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اینڈی پائی کرافٹ اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ آئی سی سی نے پی سی بی کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے اور پائی کرافٹ کو ہٹانے پر آمادگی ظاہر نہیں کی تھی، تاہم بعد میں فیصلہ تبدیل کر کے رچی رچرڈسن کو نامزد کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپرٹ ایشیا کپ پائی کراٖفٹ پاکسان پاکستان کرکٹ بورڈ رچی رچرڈسن متحدہ عرب امارات میچ ریفری ہینڈ شیک.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ پائی کرا فٹ پاکسان پاکستان کرکٹ بورڈ رچی رچرڈسن متحدہ عرب امارات میچ ریفری ہینڈ شیک اینڈی پائی کرافٹ رچی رچرڈسن ایشیا کپ

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی