ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
ایشیا کپ کے دوران پیش آنے والے متنازع واقعے پر آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر اور کپتان سے معافی مانگ لی، جس کی ویڈیو اب منظرِ عام پر آ چکی ہے۔
میچ ریفری پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی، پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان اورمنیجر سے معافی مانگی، ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی وڈیو جاری کردی گئی pic.
— Ali Tanoli (@alitanoli889) September 17, 2025
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا کے خلاف میچ کے دوران پیش آئے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 14 ستمبر کو پیش آنے والی صورتحال ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔
یاد رہے کہ مذکورہ میچ کے ٹاس کے وقت پائی کرافٹ نے پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کو مصافحے سے روک دیا تھا، جس پر پی سی بی نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا اور میچ ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
آئی سی سی نے بھی اس معاملے پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی پر انکوائری کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
میچ ریفری کے تنازع پر پاکستان اور آئی سی سی کے درمیان جاری ڈیڈ لاک اب ختم ہوگیا ہے، جس کے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ٹاس ہوگیا ہے۔ یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری وی نیوز ویڈیو جاریذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری وی نیوز ویڈیو جاری اینڈی پائی کرافٹ پائی کرافٹ نے میچ ریفری
پڑھیں:
ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائیگا: پی سی بی
ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور آج حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، فیصلہ پاکستان کےمفاد کو مدنظررکھ کر کیا جائے گا، پی سی بی کی قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو میچ کی مکمل تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاکستان آج شیڈول کے مطابق یو اے ای کیخلاف اپنا میچ کھیلے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری اینڈی پائی کرافٹ تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ 14 ستمبر کو ہونیوالے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہئے۔میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔قبل ازیں بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔