کراچی میں بارش کے دوران ایمرجنسی ٹریفک پلان فعال
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں بارش کے دوران ایمرجنسی ٹریفک پلان فعال کردیا گیا۔
ٹریفک پولیس نے متبادل پلان تیار کرلیا ہے جس کے تحت طارق روڈ کے دونوں جانب مرکزی شاہراہ کو نو پارکنگ زون قرار دیا گیا ہے، شاہراہ فیصل متاثر ہونے کی صورت طارق روڈ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں، مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور ممبران سے گزارش کی ہے کہ طارق روڈ کے دونوں اطراف گاڑیاں پارک نہ کریں، اقدام کا مقصد بارش کی صورت میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس شہر میں ممکنہ شدید بارشوں اورسیلابی صورتحال سے حفاظت کے پیش نظر نشیبی علاقوں اور راستوں میں جانے سے گریز کرنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کے حوالے سے ہدایت جاری کی ہیں۔
ضلع وسطی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی سے ناگن چورنگی جانے والا راستہ بارش کے پانی سے شدید متاثر رہتا ہے، راشد منہاس روڈ سے آنے والے مسافر یو ٹرن لے کر گودھرا سے براستہ شفیق موڑ سے ہوتے ہوئے نیو کراچی جاسکتے ہیں۔
سخی حسن چورنگی سے ناگن چورنگی جانے کے لیے قلندریہ چوک اور انڈا موڑ والے راستے سے ہی فور کے چورنگی جاسکتے ہیں، بورڈ آفس سے آنے والوں کو کے ڈی اے چونگی سے ڈائیورژن دے کر شارع نورجہاں کی جانب بھیجا جائے گا۔
وہ مسافرجو نارتھ ناظم آباد بلاک این، بلاک ایچ، بلاک آئی جانا چاہتے ہیں وہ مسافرامتیاز اسٹور سے دائیں جانب مجاہد کالونی، ضیاالدین اسپتال ، سیفی کالج، لنڈی کوتل ، پیپلز چورنگی سے براستہ شفیق موڑ نیوکراچی جا سکتے ہیں۔
نرسری، لال کوٹھی، بلوچ کالونی، کارساز، ڈرگ روڈ انڈر پاس، کالا چھپرا اور مادام کٹ بارش کے پانی سے متاثر ہوتے ہیں، شاہراہ فیصل، سندھی مسلم سوسائٹی، اللہ والی چورنگی، طارق روڈ، چار مینار، پی ٹی وی اسٹیشن، آغا خان روڈ، اسٹیڈیم روڈ، میلینیم مال، جوہر چورنگی، رابعہ سٹی، حبیب یونیورسٹی، پہلوان گوٹھ سے ایئرپورٹ جا سکتے ہیں۔
ڈیفنس سے ایئرپورٹ آنے والے مسافر قیوم آباد ، شاہراہ بھٹو ، شاہ فیصل کالونی ، شمع شاپنگ مال، شاہراہ فیصل اور اسٹار گیٹ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔
ملیر ہالٹ اور انور بلوچ ہوٹل سے شاہراہ بھٹو استعمال کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ ان راستوں کو بھی استعمال کرکے شہری ڈیفیس جا سکتے ہیں جن میں ایئرپورٹ سے پہلوان گوٹھ حبیب یونیورسٹی رابعہ سٹی جوہر چورنگی میلینیم مال اسٹیڈیم روڈ ، آغا خان اسپتال، چار مینار طارق روڈ، اللہ والی چورنگی، ایف ٹی سی اور کورنگی روڈ کے ذریعے ڈیفنس جایا جا سکتا ہے۔
اسکے علاوہ ایئر پورٹ سے واپسی کا راستہ کچھ اسطرح سے بھی ہوسکتا ہے۔ ایئر پورٹ سے نکل کر مادام اپارٹمنٹ کے راستے سے گریز کرنا ہے اور پرانے ایئر پورٹ والے اندرونی راستے سے ہوتے ہوئے براستہ اسٹار گیٹ شاہراہ فیٖٖصل سے کالونی گیٹ، شمع شاپنگ سینٹر سے ہوتے ہوئے براستہ شاہراہ بھٹو سے قیوم آباد اور پھر ڈیفنس جا سکتے ہیں۔
شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال میں بتائے گئے تمام راستے جو ایئر پورٹ سے شہر کی جانب جانا چاہتے ہیں وہ ان راستوں کو اختیار کر کے شہر جا سکتے ہیں۔
شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کی صورت میں ایئر پورٹ سے گارڈن یا ٹاور جانے والے حضرات ماڈل کالونی قبرستان سے بائیں جانب جناح ایوینیو سے ہوتے ہوئے سپر ہائی وے اور پھر لیاری ایکسپریس وے سے ماری پور یا ٹاور اپنی منزل مقصود تک جاسکتے ہیں۔
ساتھ ہی گلستان جوہر اور گلشن اقبال جانے والے حضرات بھی جناح ایوینیو سے ریس کورس کا راستہ اختیار کرتے ہوئے گلش اقبال اور گلستان جوہر اپنی منزل مقصود تاک جا سکتے ہیں۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق ٹریفک پولیس افسران و اہلکار سڑکوں پر تعینات ہیں۔ اہم مقامات اور ڈائیورژن پوائنٹس کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار ریکوری وہیکلز اور آلات کے ہمراہ شہریوں کی مدد کے لیے تعینات ہیں۔ فوری ریسکیو سہولت کے لیے امدادی ٹیمیں لائف سیونگ رسیوں سے لیس موبائل ورکشاپ سڑکوں پر تعینات ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری اپ ڈیٹس کے لیے FM 88.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے ہوتے ہوئے ایئر پورٹ سے ٹریفک پولیس جا سکتے ہیں اختیار کر طارق روڈ بارش کے کی صورت کے لیے
پڑھیں:
ملک کے 8 ہوائی اڈوں پر جدید انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم فعال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی زیر نگرانی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی میں جدید اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے جس کے تحت ملک کے آٹھ بڑے ہوائی اڈوں پر انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم ٹو (آئی بی ایم ایس-II) کامیابی کے ساتھ نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ جدید سسٹم کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساﺅتھ مجاہد اکبر خان نے سسٹم کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی اور ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس مصطفی حمید ملک بھی موجود تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نئے نظام سے بارڈر کنٹرول اور امیگریشن کے عمل میں کارکردگی، شفافیت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ سسٹم کے تحت اب پاکستانی پاسپورٹس، پروٹیکٹر کلیئرنس اور سرکاری ملازمین کے این او سی کی رئیل ٹائم تصدیق ممکن ہو گئی ہے۔ مزید برآں فیشل ریکگنیشن، فنگر پرنٹس اور انٹرپول ڈیٹا بیس سے منسلک ویری فکیشن کے ذریعے جعلی سفری دستاویزات اور غیر قانونی امیگریشن کی موثر روک تھام ممکن ہوگی۔
ترجمان کے مطابق آئی بی ایم ایس-II سسٹم انسانی اسمگلنگ کے خلاف امیگریشن اسٹاف کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا جبکہ مسافروں کے سابقہ سفری ریکارڈ کا ڈیٹا اینالیسز رئیل ٹائم پر دستیاب ہوگا۔ اس نظام کے تحت صرف ایکٹیو پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہری ہی بیرون ملک سفر کر سکیں گے۔
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے کہا کہ ایف آئی اے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بارڈر مینجمنٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق استوار کر رہی ہے۔ ایجنسی کی ترجیح مسافروں کو محفوظ، شفاف اور جدید امیگریشن سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ قومی سلامتی، بارڈر کنٹرول اور بین الاقوامی رابطوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔