پاکستان اور یو اے ای کا 9 سال بعد دوبارہ آمنا سامنا، شارجہ میں ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں 9 سال بعد ہفتے کو شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کا آخری مقابلہ 2016 ورلڈکپ میں میرپور میں ہوا تھا، جہاں شاہد آفریدی کی قیادت میں گرین شرٹس نے 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس میچ میں عمر اکمل اور شعیب ملک نے ناقابل شکست 114 رنز کی شراکت سے ٹیم کو فتح دلائی تھی۔ اب ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان ایک بار پھر کامیابی کے لیے پُرعزم ہے جبکہ میزبان ٹیم نے بھی بلند عزائم ظاہر کیے ہیں۔
یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا ہے کہ ایشیا کی بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا ان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو ہرا چکے ہیں، اسی اعتماد کے ساتھ سیریز میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، کئی ینگسٹرز بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں۔ شارجہ ہمارے لیے ہوم گراؤنڈ جیسا ہے اور تیاریوں کو دیکھتے ہوئے یقین ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظہبی: ٹی20 ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عمان کو 42 رنز سے ہرادیا۔ 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 130 رنز بناسکی۔
ابوظبی میں میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں عمان کے کپتان جتندر سنگھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔یو اے ای کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں کپتان محمد وسیم اور علی شان شرفو کی شاندار نصف سینچریوں کی بدولت 5 وکٹ پر 172 رنز بنائے ہیں۔
یو اے ای کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ پر 88 رنز کی شراکت قائم کی علی شان شرفو 51 بناکر کر پویلین لوٹ گئے، اُن کی اننگز 7 چوکوں اور 1 چھکے سے مزین تھی۔
یو اے ای کے کپتان محمد وسیم 54 گیندوں پر 69 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے اس دوران 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔محمد زوہیب نے 21 اور ہرشیت کوشک نے 19 رنز کی باری کھیلی جبکہ عمان کے جیتن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں عمان کی ٹیم 19ویں اوور میں 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، آریان بشت نے 24، جتیندر سنگھ اور ونائیک شُکلا نے20،20 رنز اسکور کیے۔یو اے ای کی طرف سے جنید صدیقی نے چار، محمد جواد اللہ اور حیدر علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
گروپ اے میں پاکستان اور بھارت 2، 2 میچز کھیل چکے ہیں، اس میچ کے بعد گروپ کی تمام ٹیموں کے 2،2 میچز ہوجائیں گے، عمان نے اپنا میچ بھارت سے جبکہ یو اے ای نے اپنا آخری مقابلہ پاکستان سے کرنا ہے۔