Nawaiwaqt:
2025-06-02@23:36:59 GMT

پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا

اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT

پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم  پہلے ہی دو ٹی ٹونٹی میچز جیت کرسیریز اپنے نام کر چکی ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔میچ اگرچہ رسمی نوعیت کا ہے لیکن دونوں ٹیمیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیریز کا اختتام شاندارانداز میں کرنے کی کوشش کریں گی۔ قومی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈرآغا سلمان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس سنبھالیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارت اورسری لنکا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے دو نومبر تک بھارت اور سری لنکا کے پانچ مقامات پر ہوگا۔ بھارت میں بنگلورو،اندور، گوہاٹی، وشاکھا پٹنم اور سری لنکا میں کولمبو میچز کی میزبانی کریں گے۔

پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے اور پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں میچز کولمبو میں ہوں گے ۔ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں شیڈول ہے جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا۔فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8 ٹیمیں بھارت، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلا دیش اور پاکستان شامل ہیں۔سری لنکا کو میزبان بنانے کا فیصلہ پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد کیا گیا۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے بھارتی انکار کے بعد پاکستان نے بھی بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان
  • بنگلا دیش نے 13 سال بعد پاکستان کے خلاف نئی تاریخ رقم کر دی
  • بنگلا دیش نے 13 سال بعد پاکستان کے خلاف نئی تاریخ رقم کر دی
  • اوپننگ جوڑی ہمارے لیے سیریز میں پازیٹو چیز رہی، بنگلا دیش ہیڈ کوچ
  • آخری ٹی20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • کیا پاکستانی ٹیم بنگلادیش کا دورہ کرے گی؟ نیا شیڈول بھی منظر عام پر
  • پاکستان کا دورۂ بنگلادیش، ابتدائی شیڈول ترتیب دیدیا گیا
  • پاکستان ٹیم ٹی20 میں اوپنرز کی طرف سے مضبوط آغاز کیلئے ترس گئی
  • پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا